فاحد
علی عطاری (درجہ ثالثہ جامعۃ المدینہ فیضان فاروق اعظم سادھوکی لاہور ،پاکستان)
فون نمبر:
03062334546
پیارے اسلامی بھائیو!ْ بہت سارے باطنی گناہوں میں سے ایک گناہ بغض و کینہ
بھی ہے اس کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ کینہ کسے کہتے
ہیں۔
کینہ یہ ہے کہ انسان اپنے دل میں کسی کو بوجھ
جانے اس سے دشمنی بغض رکھے نفرت کرے اور یہ کیفیت ہمیشہ ہمیشہ باقی رہے۔ کینے کے بہت سارے نقصانات ہیں :" دوزخ میں
داخلہ٫ شب برات میں بھی محروم رہنا ، جو کینہ رکھتا ہے جنت کی خوشبو بھی نہیں پائے
گا ، ایمان برباد ہونے کا خطرہ ہے دعا قبول نہیں ہوتی دیگر گناہوں کا دروازہ کھل
جاتا ہے۔
آئیے
کچھ احادیث مبارکہ سنتے ہیں جن میں پیارے آقا ﷺ نے کینہ کے بارےمیں مذمت فرمائی:
(1)
بخشش نہیں ہوتی:
پیارے
پیارے آقا ﷺ کا فرمان عالیشان ہے: ہر پیر اور جمعرات کے دن لوگوں کے اعمال پیش کیے
جاتے ہیں پھر بغض و کینہ رکھنے والے دو بھائیوں کے علاوہ ہر مومن کو بخش دیا جاتا
ہے اور کہا جاتا ہے ان دونوں کو چھوڑ دو یہاں تک کہ یہ اس بغض سے واپس پلٹ آئیں"(
صحیح مسلم٫ کتاب البرو الصلتہ٫ باب النہی عنہ الشحناء٫ صفحہ نمبر: 1388 حدیث نمبر:
2565)
2) چغل
خوری اور کینہ پروری دوزخ میں لے جائیں گے
: سرکار
علی وقار مدینے کے تاجدار ﷺ نے فرمایا : بے
شک چغل خور اور کینہ پروری جہنم میں ہے یہ دونوں کسی مسلمان کے دل میں جمع نہیں ہو
سکتے ۔ (المعجم الاوسط،با ب العین ،من
اسمہ عبدالرحمن،جلد:3 صفحہ نمبر: 301، حدیث نمبر: 4653)
(3)
رحمت و مغفرت سے محرومی:
اللہ
عزوجل کے محبوب ﷺ کا
فرمان عالیشان ہے: اللہ عزوجل ماہ شعبان کی
پندرھویں رات اپنے بندوں پر اپنی قدرت کے شایان شان تجلی فرماتا ہے، مغفرت چاہنے والوں کی مغفرت فرماتا ہے اور رحم
طلب کرنے والوں پر رحم فرماتا ہے جبکہ کینہ رکھنے والوں کو ان کی حالت پر چھوڑ دیتا
ہے۔ (شعب الایمان، باب فی الصیام، ماجاء فی
لیلۃ النصف من شعبان،جلد نمبر: 3 ص: 382 ح:3835)
(4) جنت
کی خوشبو بھی نہ پائے گا :
پیارے
آقا مدینے والے مصطفی ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس نے اس حال میں صبح کی کہ وہ کینہ پرور ہے تو
وہ جنت کی خوشبو نہ سونگھ سکے گا۔ (حیات
الاولیاء، جلد نمبر: 8 صفحہ نمبر: 108، حدیث نمبر: 1153)
(5)
پچھلی امتوں کی بیماری:
اللہ پاک کے پیارے
حبیب ﷺ کا فرمان عبرت نشان ہے: تم میں پچھلی امتوں کی بیماری حسد اور بغض سرایت
کر گئی یہ مونڈ دینے والی ہے میں نہیں کہتا کہ یہ بال مونڈتی ہے بلکہ یہ دین کو
مونڈتی ہے ۔ (سنن ترمذی، کتاب صفاتہ القیامتہ،جلد
نمبر: 3 صفحہ نمبر: 228، حدیث نمبر: 2518)
میٹھے
میٹھے اسلامی بھائیو! دل ہی دل میں پلنے والے کینہ کے بارے میں کچھ
علاج سنتے ہیں کہ کیسے اس گناہ سے باز رہا جائے:
1: ایمان والوں کے کینے سے بچنے کی دعا کیجئے
2: کینے کے اسباب مثلا غصہ، بدگمانی، شراب نوشی،
جوا وغیرہ دور کیجیے
3: السلام و مصافحہ کی عادت بنا لیجئے
4: بے جا سوچنا چھوڑ دیجئے
5: دنیاوی چیزوں کی وجہ سے بغض و کینہ رکھنے کے
نقصانات پر غور کیجئے۔
اللہ عزوجل سے دعا ہے کہ ہمیں اس بغض و کینہ جیسی
بیماری سے بچتے رہنے کی
توفیق عطا فرمائے۔ آمین
Dawateislami