فیضان
علی (درجہ سابعہ جامعۃ المدینہ فیضان
فاروق اعظم سادھوکی لاہور ،پاکستان)
فون نمبر
03009462341
پیارے
اسلامی بھائیو !جس طرح احادیث مبارکہ میں ایک دوسرے سے حسن سلوک کی تربیت فرمائی
گئی ہے اسی طرح اس کے برعکس بغض
وکینہ کی مذمت احادیث مبارکہ میں بیان کی
گئی ہے آپ کے سامنے چند احادیث مبارکہ پیش کرتا ہوں :
(1) حسد
بغض : روایت ہے حضرت زبیر رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله ﷺ
نے: تم میں پچھلی امتوں کی بیماری سرایت
کر گئی حسد اور بغض یہ مونڈ دینے والی ہے
میں نہیں کہتا کہ بال مونڈتی ہے لیکن یہ دین کو مونڈ دیتی ہے۔ (مرآۃ المناجیح شرح
مشکوٰۃ المصابیح جلد:6 ، حدیث نمبر:5039 )
(2) برے
حکمران : حضرت سَیِّدُنا عَوف بن مالک
رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :میں نے حضورنبی کریم رَءُوْفٌ رحیم ﷺ کو فرماتے سنا :”تمہارے اچھےحکمران وہ ہیں جن
سے تم محبت کرتے ہواور وہ تم سے محبت کرتے ہیں ، تم اُن کے لیےدعا کرتے ہواوروہ
تمہارے لیے دعا کرتے ہیں اور تمہارے بُرے حکمران وہ ہیں جن سے تم بغض رکھتے ہو اور
وہ تم سے بغض رکھتے ہیں۔تم ان پر لعنت بھیجتے ہواور وہ تم پر لعنت بھیجتے ہیں۔‘‘حضرت
سَیِّدُنَا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:ہم نے عرض کی:’’یارسولَ اللہ ﷺ !کیا ہم ان سے علیحدہ نہ ہوجائیں؟‘‘
آپ ﷺ نے فرمایا:’’نہیں!جب تک وہ تم میں
نماز قائم کریں ،نہیں!جب تک وہ تم میں نماز قائم کریں۔‘‘ ( فیضان ریاض الصالحین جلد:5 ، حدیث نمبر:661 )
(3)
منافقت کی نشانی : روایت
ہے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے وہ نبی ﷺ سے
راوی فرمایا کہ ایمان کی نشانی انصار سے محبت ہے اور منافقت کی نشانی انصار سے بغض
ہے۔ (مسلم، بخاری)(مرآۃ المناجیح شرح
مشکوٰۃ المصابیح جلد:8 ، حدیث نمبر:6215 )
(4) بغض
رکھنے والے سے اللہ ناراض : روایت ہے حضرت براء سے فرماتے ہیں میں نے
رسول الله ﷺ کو فرماتے سنا کہ انصار سے محبت نہ کرے گا مگر مؤمن اور ان سے عداوت
نہ کرے گا مگر منافق تو جس نے ان سے محبت
کی الله اس سے محبت کرے،جس نے ان سے بغض رکھا الله اس سے ناراض ہو۔ (مسلم،بخاری)( مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح
جلد:8 ، حدیث نمبر:6216 )
(5) کینہ
والے کے سوا ساری مخلوق بخش دی جاتی ہے : روایت ہے حضرت ابو موسیٰ اشعری
سے وہ رسول الله ﷺ سے راوی کہ آپ نے فرمایا
: الله تعالٰی پندرھویں شعبان کی شب میں
توجہ کرم فرماتا ہے تو کافر یا کینہ والے کے سوا اپنی سب مخلوق کو بخش دیتا
ہے۔(ابن ماجہ)( مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:2 )
Dawateislami