لوگوں کو علمِ دین سیکھانے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے ہر ہفتے بعد نمازِ عشاء عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں کراچی کے عاشقان ِ رسول بالمشافہ جبکہ دیگر شہروں اور بیرونِ ملک سے کثیر اسلامی بھائی بذریعہ مدنی چینل شریک ہوتے ہیں۔

24 ستمبر 2022ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں خوش گوار مدنی پھولوں سے نوازا۔

رکنِ مرکزی مجلسِ شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے اقبال ٹاؤن کے علاقے سبزہ زار میں عاشقان رسول کےہمراہ بذریعہ مدنی چینل مدنی مذاکرے میں شرکت کی اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے علم و حکمت سے بھرے فرامین سنے۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )