محمد عدیل (درجہ رابعہ جامعۃ المدینہ فیضانِ ابو عطار ملیر کراچی، پاکستان)
زندگی
خوشی اور غم، کامیابی اور ناکامی، راحت اور تکلیف کے درمیان گھومتی رہتی ہے۔ کبھی
انسان مسرور ہوتا ہے اور کبھی غم کی گھڑی آتی ہے۔ ان حالات میں سب سے بڑی خوبی جو
انسان کو سنبھالتی ہے وہ ہے صبر۔ صبر وہ روشنی ہے جو دل کو سکون بخشتی ہے اور
انسان کو مشکلات کے اندھیروں میں ہمت عطا کرتی ہے۔ صبر انسان کے اخلاق کو جِلا دیتا
ہے، ایمان کو مضبوط کرتا ہے اور انسان کو اللّٰه کے قریب لے جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے
کہ قرآن و حدیث میں بار بار صبر کی تاکید ملتی ہے۔
قرآنی
آیات :
اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ(۱۵۳)
ترجمۂ
کنزالایمان: " بیشک اللہ صابروں کے ساتھ ہے۔"(البقرة: 153)
مفہوم:
اللہ تعالیٰ اپنی خاص مدد اور نصرت ان لوگوں کے ساتھ رکھتا ہے جو مصیبت میں صبر
کرتے ہیں۔
وَ بَشِّرِ الصّٰبِرِیْنَۙ(۱۵۵)
ترجمۂ
کنزالایمان: "اور صبر کرنے والوں کو
خوشخبری دے دو۔"(البقرة: 155)
مفہوم:
صبر کرنے والوں کے لیے دنیا و آخرت میں خوش خبری ہے۔
احادیث:
سب
سے بڑی نعمت:
1۔«وما أُعطِيَ أحدٌ عطاءً خيرًا وأوسعَ من الصبر»"کسی
کو بھی صبر سے بڑھ کر کوئی بڑی اور وسیع نعمت عطا نہیں کی گئی۔"صحیح بخاری،
کتاب الزکاة، حدیث 1469
صبر
کی حقیقت :
2۔«إنماالصبرعندالصدمةالأولى»"اصل
صبر تو پہلی چوٹ لگنے کے وقت ہوتا ہے۔"صحیح بخاری، کتاب الجنائز، حدیث 1283
صبر
کا دروازہ کوشش سے کھلتا ہے:
3۔«مَن يتصبَّر يُصَبِّرْهُ اللّٰهُ»"جو
صبر کی کوشش کرتا ہے، اللّٰه اسے صبر عطا فرماتاہے۔"صحیح بخاری، کتاب الزکاة،
حدیث 1469
صبر
کے فوائد :
1۔صبر
کرنے والا انسان دوسروں کے لیے مثال بن جاتا ہے۔
2۔صبر
سے انسان کی زبان اور رویہ قابو میں رہتا ہے۔
3۔صبر
دل کی سختی کو دور کرتا اور اللّٰه کی رضا تک پہنچاتا ہے۔
4۔صبر
کرنے والوں کو اللّٰه تعالیٰ آخرت میں بے حساب اجر عطا فرمائے گا۔
اللّٰه
پاک سے دعا ہے کہ ہمیں مجلس کے حقوق صحیح معنیٰ میں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائیں
اٰمین یا رب العالمين ۔
Dawateislami