اللہ
پاک نے یہ دنیا ایک با مقصد طور پر پیدا فرمائی ہے اور ایک مقرر وقت پر یہ دنیا
فنا ہو جائے گی پھر اللہ پاک کے حکم سے لوگوں کو دوبارہ زندہ کیا جائے گا اس دن قیامت
قائم کی جائے گی اس دن برے لوگوں کا کیا انجام ہوگا اور اچھے لوگوں کا کیا حال
ہوگا اج ہم قرانی آیات سے قیامت کے بارے میں پڑھتے ہیں۔
زمین
کے ہلنے کا منظر: یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّكُمْۚ-اِنَّ
زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَیْءٌ عَظِیْمٌ(۱) ترجمۂ کنز الایمان:اے
لوگو اپنے رب سے ڈرو بیشک قیامت کا زلزلہ بڑی سخت چیز ہے۔(سورۃ حج٫ آیت 1)
قیامت
کی ہولناکیاں: اِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْﭪ(۱)
وَ اِذَا النُّجُوْمُ انْكَدَرَتْﭪ(۲) وَ اِذَا الْجِبَالُ سُیِّرَتْﭪ(۳) وَ اِذَا
الْعِشَارُ عُطِّلَتْﭪ(۴) وَ اِذَا الْوُحُوْشُ حُشِرَتْﭪ(۵) وَ اِذَا الْبِحَارُ
سُجِّرَتْﭪ(۶) وَ اِذَا النُّفُوْسُ زُوِّجَتْﭪ(۷) وَ اِذَا الْمَوْءٗدَةُ
سُىٕلَتْﭪ(۸) بِاَیِّ ذَنْۢبٍ قُتِلَتْۚ(۹) وَ اِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْﭪ(۱۰) وَ
اِذَا السَّمَآءُ كُشِطَتْﭪ(۱۱) وَ اِذَا الْجَحِیْمُ سُعِّرَتْﭪ(۱۲) وَ اِذَا
الْجَنَّةُ اُزْلِفَتْﭪ(۱۳) عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّاۤ اَحْضَرَتْؕ(۱۴)
ترجمۂ کنز الایمان:جب دھوپ لپیٹی جائے اور جب
تارے جھڑ پڑیں۔ اور جب پہاڑ چلائے جائیں۔ اور جب تھلکی اونٹنیاں چھوٹی پھریں۔اور
جب وحشی جانور جمع کئے جائیں۔ اور جب سمندر سلگائے جائیں۔ اور جب جانوں کے جوڑ بنیں۔
اور جب زندہ دبائی ہوئی سے پوچھا جائے کس خطا پر ماری گئی۔ اور جب نامۂ اعمال
کھولے جائیں۔ اور جب آسمان جگہ سے کھینچ لیا جائے اور جب جہنم کوبھڑکایا جائے اور
جب جنت پاس لائی جائے ہر جان کو معلوم ہوجائے گا جو حاضر لائی۔(سورۃالتکویر٫آیت 1
تا 14)
قیامت
کے دن لوگ پریشان ہوں گے: فَاِذَا جَآءَتِ
الصَّآخَّةُ(۳۳) یَوْمَ یَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِیْهِۙ(۳۴) وَ اُمِّهٖ وَ اَبِیْهِۙ(۳۵)
وَ صَاحِبَتِهٖ وَ بَنِیْهِؕ(۳۶) لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ یَوْمَىٕذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْهِؕ(۳۷) ترجمۂ کنز الایمان:پھر جب آئے گی وہ کان پھاڑنے
والی چنگھاڑ اس دن آدمی بھاگے گا اپنے بھائی اور ماں اور باپ۔ اور جورو اور بیٹوں
سے۔ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایک فکر ہے کہ وہی اسے بس ہے ۔(سورۃ عبس،آیت 33تا
37)
مذکورہ
آیات میں قیامت کی ہولناکیاں اور لوگوں کا حال بیان ہوا ہے تو اس دن آدمی اپنے
بھائی، اپنی ماں ، اپنے باپ ،اپنی بیوی اور اپنے بیٹوں سے بھاگے گا، ہر طرف نفسا نفسی کا عالم ہوگا قیامت
کا دن بہت سخت دن ہوگا ہمیں برے اعمال سے بچنا چاہیے اور نیک اعمال کرنے چاہیے
تاکہ ہمیں قیامت کے دن عرش کا سایہ نصیب ہو۔
Dawateislami