دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کی جانب سے کراچی بن قاسم زون گلشن حدید کے اقبال ماڈل اسکول میں  سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 12 ٹیچرز نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم کی زون نگران اسلامی بہن نے ”ماہ صفر المظفر“ کے موضوع پر بیان کیا اور بدشگونی کے متعلق گفتگو کی۔ سیشن میں شریک ٹیچرز کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس پر انہوں اچھی نیتوں کااظہارکیا اور مزید ایسے سیشنز منعقد کرنے کی درخواست کی۔ آخر میں دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔