اسلام آباد میں روڈ سیفٹی اور منشیات و تمباکو
نوشی کے تدارک پر سیمینار کا انعقاد
وفاقی
دارالحکومت اسلام آباد (9 جولائی 2026ء):
ایک محفوظ و
صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے آگاہی اور ذمہ دارانہ انتخاب ناگزیر ہیں۔ اسی مقصد
کے پیش ِنظر دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی (DMIU) اسلام آباد کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ
افیئرز کے تحت 9 جولائی 2026ء کو اسٹوڈنٹس اور عملے کے لیے ”روڈ سیفٹی“ اور
”منشیات و تمباکو نوشی کے تدارک“ کے عنوان سے خصوصی سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار کے
پہلے سیشن میں ایک معروف نجی آٹوموٹیو کمپنی کے ریجنل منیجر (کسٹمر کیئر اینڈ سیفٹی) حمزہ رزاق نے
حاضرین کو ٹریفک ڈسپلن، ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور حادثات سے بچاؤ کے طریقوں کے بارے
میں اہم معلومات فراہم کیں۔
دوسرے سیشن میں
پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر حفیظ اللہ خان نے منشیات اور تمباکو نوشی کے انسانی صحت
اور معاشرے پر پڑنے والے مہلک اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اسٹوڈنٹس کو
تاکید کی کہ وہ ان منفی عادات سے دور رہ کر ایک صحت مند اور باقصد زندگی اپنائیں۔
سیمینار کے
دوران اسٹوڈنٹس نے نہ صرف گہری دلچسپی لی بلکہ اردو اور انگریزی زبانوں میں تقاریر
بھی کیں، جن میں انہوں نے خود احتسابی، خود ڈسپلن اور سگریٹ و منشیات جیسی برائیوں
سے بچاؤ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ان معلوماتی سیمینارز
کا انعقاد دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اس عزم کا عکاس ہے جس کے تحت اسٹوڈنٹس
کی فلاح و بہبود، کردار سازی، شہری ذمہ داری کے احساس اور کیمپس میں ایک محفوظ و
صحت مند ثقافت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔(رپورٹ: سیّد
ذیشان بخاری سوشل میڈیا مینیجر ایجوکیشن کونسل دعوت اسلامی، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
Dawateislami