22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
10 دسمبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مظفرآباد ڈویژن کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ
مظفر آباد ڈویژن، ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران ، نگرانِ ڈسٹرکٹ ، نگرانِ تحصیل اور جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”احساسِ
ذمہ داری اور دینی کاموں کی ضرورت و اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں
نے اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کا دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔
دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
اسلامی بہنوں کے لئے ہونے والے اجتماعات کے مقامات کی انٹری مکمل کرنے، ماہانہ
کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانے،
کارکردگی شیڈول کے مطابق دینی کام کرنے اور کروانے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔