شیخ طریقت، امیراہل سنت علامہ
محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا
تحریر کردہ
274 کلاموں پر مشتمل حمدو مناجات،نعت ، منقبت اور سلام کا بہترین مجموعہ
وسائلِ
بخشش(مُرَمَّم)
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی
ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف
رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭عربی
عبارات میں لفظی ترجمے کے بجائے مفہومی ترجمے کا اہتمام ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر
اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭پوری کتاب کے تفصیلی
عنوانات دیکھنے کےلئے کتاب کے شروع میں فہرست (Index) ٭اَغلاط کم سے کم کرنے کیلئے پوری کتاب کی کئی بار
لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ
737صفحات پر مشتمل یہ کتاب2011سے
لیکر اب تک اردو زبان کے11 مختلف ایڈیشنز میں
2لاکھ75 ہزار سے زائد شائع ہوچکی
ہے جبکہ اس کتاب کاہند ی اور گجراتی زبان میں بھی ترجمہ کیا گیا ہے۔
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے235روپے
ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس کتاب کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
Download
Now
یورپین یونین
ریجن کی اسلامی بہنوں کی ہفتہ وار رسالے کی مجموعی کارکردگی
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”غسل کے ضَروری مسائل“ پڑھنے ،سننے
کی ترغیب دلائی۔
اسی
سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 3ہزار720
اسلامی بہنوں نے رسالہ ”غسل کے ضَروری مسائل“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
کینیا کی دو
کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سینٹرل افریقہ ریجن
کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقر یباً 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے ”اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے
اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔
عرب شریف رضوی کابینہ ڈویژن فیضان حسنین کریمین میں مدنی
انعامات اجتماع کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام عرب شریف رضوی کابینہ ڈویژن فیضان
حسنین کریمین میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں تقریباً 16 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے ”فکر مدینہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں
شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ محاسبہ کرنے کی ضرورت و اہمیت سے متعلق معلومات فراہم کی نیز اپنے
اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مدنی انعامات اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی انعامات کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے”محاسبہ“
کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل
کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی انعامات کا رسالہ ہر ماہ جمع کروانے، فضول گفتگو سے بچنے اور خاموش شہزادہ پڑھنے کا
ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے شعبہ مجلس کفن دفن کے زیر ِ اہتمام
کراچی سائٹ ایریا میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں24
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل کا طریقہ،کفن
پہنانے کا طریقہ اور اس کے دیگر نکات بیان
کئے نیزمستعمل پانی اور اس کے اسراف کے متعلق نکات دئیے۔
فیصل آباد ریجن
میانوالی زون اطراف حافظ والا کابینہ میں
کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیراہتمام فیصل
آباد ریجن میانوالی زون اطراف حافظ والا
کابینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس کفن دفن رکن ریجن
سطح، زون اور ڈویژن سطح کی ذمہ دارا اسلامی بہنوں سمیت 60اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ
سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق اہم امور پر نکات فراہم کئے
اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے شعبہ مجلس رابطہ اور شعبہ تعلیم
کے زیر ِ اہتمام کراچی کے علاقے کلفٹن میں مجلس شارٹ کورسز کے تعاون
سے شخصیات اسلامی بہنوں کے درمیان ”
طہارت کورس“ کا انعقاد کیا گیاجس میں 14 شخصیات، آن لائن بزنس وُومین ، ڈیزائنر
، یونیورسٹی اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
کورس کے
اختتام پر اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنےاورسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتیں پیش کی اور کورس کی پسندیدگی کا
اظہار کیا، اس طرح کے فرض علوم کورسز کرنے اور خصوصاً نماز کورس کروانے کی خواہش
کا اظہار بھی کیا۔
دعوت اسلامی کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن بھلوال زون کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں زون نگران، سالم اطراف ، بھلوال اور کوٹ مومن کابینہ کی نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور جن
علاقوں میں مدنی کام نہیں ہو رہا ان علاقوں میں مدنی کام شروع کروانے کا ذہن دیا نیز
ہفتہ وار اجتماع دوبارہ بحال کرنے کی ترغیب دلائی۔
ملتان ریجن میں ناظماتِ اعلیٰ اور ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام ملتان ریجن میں ناظماتِ اعلیٰ اور ریجن
ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ للبنات کی عالمی سطح
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مجلس سے ملنے والے کاموں کی اہمیت، مدرسۃ المدینہ کے نظام کا نفاذ،
کارکردگیوں، ہدف کی اہمیت اور دیگر اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام18 ستمبر
2020ء کو ملتان ریجن بورے والا میں ڈاکٹرز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات
خواتین اور لیڈی ڈاکٹرز نے شرکت کی۔
ریجن
ذمہ دار اسلامی بہن نے ”مقصدِ حیات“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو موجودہ حالات میں اپنی اور دوسروں کی اصلاح
کا ذہن دیا نیز نیکی کی دعوت کا فائدہ بتاتے ہوئے اللہ پاک کی راہ میں صدقہ دینے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام فیصل
آباد زون کی شعبہ تعلیم کی رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کینال روڈ قمر
گارڈن میں شخصیات خواتین سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی نیز ڈاکٹر اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔
Dawateislami