دعوتِ  اسلامی کےتحت دنیا بھر میں مساجد و مدارس کی تعمیرات کاسلسلہ جاری رہتا ہےاس حوالے سے جہلم کابینہ میں ایک زیر تعمیر اور تین تعمیر شدہ مدارس المدینہ و جامعات المدینہ گرلز کا اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے وزٹ کیا۔ جامعۃ المدینہ گرلز کی ناظمہ اعلیٰ اور کابینہ مشاورت سے ان بلڈنگز میں اسٹاف مکمل کرنے کےحوالےسے تبادلہ خیال کیا۔

باہمی مشاورت سے طے ہوا کہ 15 ستمبر2021ء سے 30 دن کا رہائشی ناظرۂ قراٰن کورس مدرسۃالمدینہ گرلز کے تحت لنگر پورہ میں قائم جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ میں کرایا جائے گا۔

اسلام آباد کی ریجن نگران اسلامی بہن نے جہلم اور گجرات میں قائم دارالسنہ میں اسلامی بہنوں کےلگنےوالےمدرسۃالمدینہ کے تحت ہونے والے کورس کے مقامات کا جائزہ بھی کیا۔