زین
العابدین(درجہ سادسہ جامعۃُ المدینہ فیضان فاروق اعظم سادھوکی ،لاہور،پاکستان)
قرآن و
حدیث میں زمین میں فساد کرنے والوں کی بہت مذمت بیان کی گئی ہے ۔ اور درج ذیل قرآنی
آیات سے ہم بھی زمین میں فساد کرنے والوں کی مذمت کے بارے میں پڑھتے اور بچنے کی
کوشش کرتے ہیں:
(1) وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ لَا تُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِۙ-قَالُوْۤا
اِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُوْنَ(۱۱) اَلَاۤ اِنَّهُمْ هُمُ الْمُفْسِدُوْنَ وَ
لٰكِنْ لَّا یَشْعُرُوْنَ(۱۲) ترجمہ کنز
الایمان: اورجو ان سے کہا جائے زمین میں فساد نہ کرو تو
کہتے ہیں ہم تو سنوارنے والے ہیں ۔سنتا ہے وہی فسادی ہیں مگر انہیں شعور نہیں۔(پارہ 1
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 11، 12 )
(2) وَ اِذَا تَوَلّٰى سَعٰى فِی الْاَرْضِ
لِیُفْسِدَ فِیْهَا وَ یُهْلِكَ الْحَرْثَ وَ النَّسْلَؕ-وَ اللّٰهُ لَا یُحِبُّ
الْفَسَادَ(۲۰۵)
ترجمۂ کنزالایمان: اور جب پیٹھ پھیرے تو زمین میں فساد
ڈالتا پھرے اور کھیتی اور جانیں تباہ کرے اور اللہ فسادسے راضی نہیں۔(پارہ 2،سورۃ
البقرۃ، آیت نمبر 205)
(3) وَ لَا تُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِ بَعْدَ
اِصْلَاحِهَا وَ ادْعُوْهُ خَوْفًا وَّ طَمَعًاؕ-اِنَّ رَحْمَتَ اللّٰهِ قَرِیْبٌ
مِّنَ الْمُحْسِنِیْنَ(۵۶)ترجمہ کنز
الایمان: اور زمین
میں فساد نہ پھیلاؤ اس کے سنورنے کے بعد اور اس سے دعا کرو ڈرتے اور طَمَع کرتے بے
شک اللہ کی رحمت نیکوں سے قریب ہے ۔(پارہ 8، سورۃ الاعراف ،آیت نمبر
56)
(4) وَ یٰقَوْمِ اَوْفُوا الْمِكْیَالَ وَ الْمِیْزَانَ
بِالْقِسْطِ وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تَعْثَوْا فِی
الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَ(۸۵) ترجمۂ کنز الایمان: اور اے میری قوم ناپ اور تول انصاف کے ساتھ پوری کرو اور
لوگوں کو ان کی چیزیں گھٹا کر نہ دو اور زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو۔ (پارہ
12 ،سورۃ ھود، آیت نمبر 85 )
(5)فسادی اللہ کے دوست نہیں :وَ ابْتَغِ فِیْمَاۤ اٰتٰىكَ اللّٰهُ الدَّارَ
الْاٰخِرَةَ وَ لَا تَنْسَ نَصِیْبَكَ مِنَ الدُّنْیَا وَ اَحْسِنْ كَمَاۤ
اَحْسَنَ اللّٰهُ اِلَیْكَ وَ لَا تَبْغِ الْفَسَادَ فِی الْاَرْضِؕ-اِنَّ اللّٰهَ
لَا یُحِبُّ الْمُفْسِدِیْنَ(۷۷)
ترجمۂ کنز الایمان: اور جو مال تجھے اللہ نے دیا ہے اس سے آخرت کا گھر طلب
کر اور دنیا میں اپنا حصہ نہ بھول اور احسان کر جیسا اللہ نے تجھ پر احسان کیا
اورزمین میں فساد نہ چاہ بے شک اللہ فسادیوں کو دوست نہیں رکھتا۔(پارہ 20
،سورۃ القصص ،آیت نمبر 77 )
اللہ تعالیٰ
سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ان آیات سے عبرت حاصل کرنے اورفسادسے بچنے کی توفیق عطا
فرمائے آمین ثم آمین۔
Dawateislami