8 دسمبر 2023ء کو پاکستان کے شہر مظفر آباد میں قائم فیضانِ صحابیات میں اسٹاف اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کی۔

اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے فیضانِ صحابیات میں دینی کاموں کا آغاز کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں کے متعلق چند اہم امور پر مشاورت کی۔

بعدازاں اسٹاف کی اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں ترقی کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی اور نیتوں کا اظہار کیا۔