اسلامی  بہنوں کے دینی کاموں کے انتظامات کو مینج کرنے اور ٹریننگ و ٹیسٹ وغیرہ لینے کے لئے ایک ”شعبہ تفتیش“ بھی ہے جس کے تحت مختلف ادارتی (جامعۃُ المدینہ گرلز،دار المدینہ گرلز ،فیضان اسلامک اسکول ،فیضان ایجوکیشن) اور غیر ادارتی شعبہ جات(قرآن ٹیچر ٹریننگ کورس، گلی گلی مدرسۃ المدینہ ،مدرسۃ المدینہ بالغات ،ڈونیشن بکس ، نیو سوسائٹی اور دیگر شعبہ جات ) کی اسلامی بہنوں میں اہم امور پر ٹریننگ اور ٹیسٹ کا سلسلہ ہوتا ہے ۔

اس شعبے کی طرف سے سال 2023ء میں ہونے والی ٹریننگ اور ٹیسٹ کی تفصیل درج ذیل ہیں:

کل موصول ہونے والے ٹیسٹ کی تعداد:18 ہزار 401

لئے گئے ٹیسٹ کی تعداد:17 ہزار 589

ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:9 ہزار 6

تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:14 ہزار 48

ٹیسٹ دینے والی اجیر اسلامی بہنوں کی تعداد:14 ہزار54

ان میں کامیاب ہونے والی اجیر اسلامی بہنوں کی تعداد:833