دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت کراچی کے مختلف تاجران اور فیکٹری مالکان کی عالمی مدنی مر کز فیضان مدینہ حا ضری ہوئی ۔تاجر اسلامی بھائیوں نےدعوت اسلامی کے زیر اہتما م چلنے وا لےمختلف شعبہ جاتمد نی چینل ،مجلس خدا م المسا جد،مجلس اجا رہ ،مجلس مکتبۃ المدینہ ،مجلس تراجم ،مجلس المدینۃ العلمیہ اور مجلس بیرون ملک سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کیا اوردعوت اسلامی کی ملک و بیرون ملک میں خدما ت دین سےمتعلق بھی آگا ہی حاصل کی ۔تا جر اسلامی بھائیوں نے نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطا ری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی سے بھی ملا قا ت کی۔

تا جر اسلامی بھائیوں نے دا را لمدینہ انٹر نیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ہیڈ آ فس کا بھی دو رہ کیا جہاں انہوں نے ٹر یننگ اینڈ سیشن ڈیپارٹ،نصا ب کی تیاری ،آئی ٹی شعبہ اور ایجو کیشن مینجمنٹ سمیت مختلف شعبہ جات کا وز ٹ کیا جبکہ دا ر المدینہ کے چیف ایگزیکٹیو غلام رسول عطا ری نے شرکاء کو دا رالمدینہ کی خصوصیا ت اور اغراض و مقاصد کے حوا لےسے تفصیلی بریفنگ دی ۔جسے جان کر تاجر اسلامی بھائیوں نے خو شی کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت تاندلیانوالہ شہر میں 8 جنوری 2020 بروز بدھ کو سٹی اسپورٹس کمپلیکس میں ووشو کونگفوکے کھلاڑیوں میں مدنی درس کا سلسلہ ہوا جس میں محمد منور حیات (جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ ووشو کونگفو) اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ مبلغ نے درس دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن بھی دیا۔(رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائےتاجران کے تحت 20دسمبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس تاجران ،ریجن ذمّہ دار، زون ذمّہ داران اور اراکینِ کابینہ سمیت مدنی ماحول سے وابستہ تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے  دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد مظفر عطاری، مجلس تاجران برائےگوشت)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے تاجران کے تحت10دسمبر2019ء کوماڈل ٹاؤن لاہور میں محمد نعیم صادق مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع ہوا جس میں ماڈل ٹاؤن کی شخصیات نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس رابطہ برائے تاجران نے ”اصلاحِ معاشرہ “کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کودعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ اجتماع کے اختتام پر مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی گئی۔(رپورٹ: محمد سہیل عطاری، کارکردگی ذمّہ دار مجلس رابطہ برائے تاجران)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے تاجران کے تحت چوبری پارک لاہور میں29 نومبر 2019 بروز جمعۃالمبارک کو مجلس رابطہ برائے تاجران کی لاہور مشاورت کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور شمالی اور جنوبی زون کے تمام ذمہ داران سمیت لاہور مجلس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پرنگرانِ مجلس رابطہ برائے تاجران نےشخصیات کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ کرنے اور ذیادہ سے ذیادہ عطیات اکھٹا کرنےسے متعلق رہنمائی فرمائی۔( محمد سہیل عطاری،مجلس رابطہ برائے تاجران کارکردگی ذمہ دار)


پچھلے دنوں  محمد شاہد عطاری اور عبدالواحد عطاری کے والد مرزا عبدالمجید کا انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں رُکنِ شورٰی حاجی منصور عطاری سمیت مجلسِ رابطہ برائےتاجران کےنگران اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ نے مرحوم کی مغفرت اور بلندیِ درجات کے لئے دعا بھی فرمائی۔ (رپورٹ،محمد سہیل عطاری،مجلسِ رابطہ برائےتاجران آفس)


دعوت اسلامی  کی مجلس رابطہ برائے تاجران کے تحت04 نومبر 2019ء بروز پیر لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن C بلاک میں واقع جامع مسجد یارسول اللہ میں فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی شخصیات اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس رابطہ برائےتاجران نے نماز کے احکام اور وضو کے طریقہ پرسنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نماز کےعملی طریقے سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ،محمد سہیل عطاری، آفس ذمہ دار، مجلس رابطہ برائے تاجران)


مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور زون کے اراکینِ کابینہ اور ڈویژن سطح کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے12مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے اہم نکات بیان کئے۔


پچھلے دنوں ماڈل ٹاؤن لاہور میں شالیمار اسٹیل ملز کے آنر میاں ناصر کے بھائی میاں آصف کا انتقال ہوگیا ۔ دعوتِ اسلامی کے ذمّہ داران نے ان کے  جنازے میں شرکت کی اور ان کے عزیزواقارب سے تعزیت کی۔ نگرانِ مجلس رابطہ برائے تاجران نے مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائی اور ان کی مغفرت کے لئے دُعا فرمائی۔(رپورٹ،محمد سہیل عطاری،مجلس رابطہ برائے تاجران کارکردگی ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے تاجران کے تحت پچھلے دنوں مختلف رائس اینڈ کاٹن میلز بہاولنگر میں مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن ذمّہ دار نے شرکا کو درست قراٰنِ کریم کے تلاوت حوالے سے نکات دئیے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت ،مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت اور فیضانِ نماز کورس کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ، محمد سہیل عطاری، کارکردگی ذمّہ دار مجلس رابطہ برائے تاجران)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے تاجران کے تحت 18 ستمبر 2019ءکو مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں بزنس کمیونٹی سے متعلقہ شخصیات نے شرکت کی۔ دورانِ کورس مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران مجلس رابطہ برائے تاجران نے قضا نمازوں کے طریقے کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور نیند سے بیدار ہونے کی دعا یاد کروائی۔(رپورٹ :مجلس رابطہ برائے تاجران کارکردگی محمد سہیل عطاری )

اعظم کلاتھ مارکیٹ میں18 ستمبر 2019ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے تاجران کے مارکیٹ ذمّہ داران کا اجلاس ہوا جس میں نگرانِ مجلس رابطہ برائے تاجران نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےشرکا کی تربیت کی اور شخصیات میں مدنی کام بڑھانے کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔(رپورٹ :مجلس رابطہ برائے تاجران کارکردگی محمد سہیل عطاری )