دعوت اسلامی  کی مجلس رابطہ برائے تاجران کے تحت04 نومبر 2019ء بروز پیر لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن C بلاک میں واقع جامع مسجد یارسول اللہ میں فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی شخصیات اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس رابطہ برائےتاجران نے نماز کے احکام اور وضو کے طریقہ پرسنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نماز کےعملی طریقے سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ،محمد سہیل عطاری، آفس ذمہ دار، مجلس رابطہ برائے تاجران)