دعوتِ اسلامی کے  شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران نے مردان چیمبر کے نائب صدر حاجی فیاض خان سے ملاقات کی اور انہیں تاجر حضرات میں دینی کام کے حوالے سے معلومات دی ۔

اس موقع پر حاجی صاحب نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی تعریف کی نیز حالیہ سیلاب متاثرین میں رکن شوری حاجی یعفور کی مدین بحرین سوات متاثرین میں FGRF کے تحت تقسیم کرنے پر اچھے تخیلات کا اظہار کیا اور امدادی کاموں میں شعبہ FGRF کے ساتھ ہرقسم کےتعاون کی یقین دہانی کروائی۔


گزشتہ روزشعبہ رابط برائے تاجران کے تحت خانقاہ ڈوگراں شیخوپورہ میں مسلمانوں کو دینی احکامات  سکھانے کےحوالے سے زکوٰۃ کورس منعقد ہوا۔

اس کورس میں تاجربرادران سمیت علاقائی ذمہ داران کثیر تعداد میں شرکت کی ،کورس کے نگران مفتی ساجد عطاری نے زکوۃ وفطرہ کے احکام کے متعلق مسائل بتائے ، تاجر برادری سے ملاقات کی اور انہیں تحائف پیش کئے۔(رپورٹ: مجلس تاجران ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


21 مارچ 2022 ء کو مصری شاہ لاہور میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے تحت بعد نماز ظہر تاجر برادران کے لئے سیکھنے سکھانے کا مدنی حلقہ لگایا  گیا جس میں لاہور شہر سے تعلق رکھنے والے کئی تاجران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے تاجروں کو دعوت اسلامی کے شعبےجات کا تعارف کراتے ہوئے دینی و سماجی خدمات بھی بتائی ، راہ ِ خدا میں خرچ کرنے کی فضیلت بیان کی جس پر تاجروں نے دعوت اسلامی کے لئے مدنی عطیات جمع کروائے اور مزید دوسروں سے مدنی عطیات لے کر جمع کروانے کی نیتیں بھی کیں ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ دار نے داتا صاحب کابینہ میں انار کلی بازار کے صدر اور چیئرمین سے ملاقات کی۔

ذمہ داراسلامی بھائی نے انہیں 12 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی اور یکم اگست 2021ء کو ہونے والی شجر کاری مہم میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس صدر اور چیئرمین نے اپنی نیک نیت کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان کے نگران محمد ندیم عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سروس انڈسٹری کے G.M سے ملاقات کی۔ محمد ندیم عطاری نے انہیں شجر کاری مہم کے متعلق بریفنگ دی جس پر G.M صاحب نے یہ نیت کی کہ سروس انڈسٹری کی پوری ٹیم یکم اگست 2021ء کو شجر کاری مہم میں دعوت اسلامی کا ساتھ دے گی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان کے نگران محمد ندیم عطاری نے شاہ عالم مارکیٹ لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ سے ملاقات کی۔

محمد ندیم عطاری نے شجر کاری مہم میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر صدر مجاہد مقصود نے یکم اگست 2021ء کو Plantation میں مارکیٹ کے تمام صدر سمیت لاہور چیمبر آف کامرس ک-ے ممبران کو شرکت کروانے کی نیت کی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران)


 شعبہ رابطہ برائے تاجران (دعوت اسلامی) کے زیر انتظام یکم فروری 2021ء بروز پیر منظور کالونی ڈویژن ایسٹ زون کراچی ریجن محمودآباد

تاجرا اجتماع ہوا جس میں تاجران سمیت شخصیات نے شرکت کی ۔

سنتوں بھرے اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے تجارت کے متعلق حاضرین کو مدنی پھول دئیے ۔

واضح رہے! اس موقع پر ریجن ذمہ دار حمزہ عطاری نے شخصیات کے درمیان مدنی حلقہ لگایا اور حاضرین کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات سے آگاہ کیا اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرہ میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:بلال اعوان عطاری ریجن کارکردگی شعبہ رابطہ تاجران )


دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت 31 دسمبر 2020ء بروز جمعرا ت رفیع کلاتھ ہاؤس ریشم گلی عارف والاپاکپتن میں مدنی حلقہ ہوا  جس میں مارکیٹ کے تاجروں نے شرکت کی ۔

مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی حیدرعلی عطاری مجلس تاجران پاکپتن اور ساہیوال زون نے شان رفاعی رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو حضرت امام احمد کبیر رفاعی رحمۃ اللہ علیہ کی غریبوں سے محبت کرنے ،زیادہ عمر والوں کی عزت کرنے اور ان کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کے متعلق آگاہ کیا نیز ان کی سیرت پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ یوم تعطیل اعتکاف اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔


دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت پچھلے دنوں پاکپتن زون کے عارف والا ڈویژن میں قائم صرافہ بازار کے تاجر جناب محمد سلیم زرگر کے گھر مدنی حلقہ ہوا  جس میں محمد شفیق زرگر، محمد طارق زرگر ،محمد لطیف زرگر، محمد اعجاز زرگر ، عبدالرشید زرگر سنگھار ہاؤس ، محمد سرفراز زرگر، محمد ندیم بھٹی زرگر، محمد ندیم سلیمان زرگر اور ملک عبدالرشید صاحب سمیت دیگر تاجروں نے شرکت کی ۔

مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی زون ذمہ دار مجلس تاجران نے باپ کی فضیلت اور اہمیت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے والدین کی خدمت اور ان سے اچھا سلوک کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ یوم تعطیل اعتکاف اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔(رپورٹ: حیدرعلی عطاری مجلس تاجران پاکپتن + ساہیوال زون)


دعوتِ اسلامی کے ڈیپاٹمنٹ  رابطہ برائے تاجران کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد کے شہر گول چینوٹ بازار میں تاجران و شخصیات کا حلقہ ہوا جس میں تاجروں اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار حاجی غلام الیاس عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے تاجروں کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور ہر ماہ یوم تعطیل اعتکاف کی دعوت دی ۔


دعوتِ اسلامی کے ڈیپاٹمنٹ  رابطہ برائے تاجران کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں شور کوٹ فیضان مدینہ میں عظیم الشان تاجران اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں موجودہ ایم پی اے صحافی برادری اور تاجر برادری نے شرکت کی۔

نگران مجلس رابطہ برائے تاجران پاکستان محمد ندیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے تاجر اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کو ایک اچھا تاجر کیسے بنیں کے موضوع پر مدنی پھول دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دِنوں پنجاب کے شہر میانوالی کے صرافہ بازار میں تاجر اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ جس میں صرافہ بازار کے تاجروں کے علاوہ دیگر اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا  کو پانچوں وقت کی نماز باجماعت پڑھنے اور قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کا ذہن دیا۔