جوہرٹاؤن فیضانِ مدینہ لاہور15 میں ستمبر 2019ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے تاجران کے ریجن ذمّہ داران کا اجلاس ہوا جس میں نگرانِ مجلس رابطہ برائے تاجران نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےشرکا کی تربیت کی اور شخصیات میں مدنی کام بڑھانے کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔۔(رپورٹ :مجلس رابطہ برائے تاجران کارکردگی محمد سہیل عطاری )

دعوت ِاسلامی کی  مجلس رابطہ برائے تاجران کے تحت فیصل آباد میں سمندری روڈ پرایک ٹیکسٹائل مل میں7 دن کے فیضان نماز کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں فیکٹری ملازمین اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی سعادت حٓصل کررہا ہے۔ مبلغ دعوتِ اسلامی و معلم اسلامی بھائی شرکا کو نماز کے فرائض، واجبات، سنتیں، اور نماز کا عملی طریقہ سکھارہے ہیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے تاجران کے تحت لاہور کے علاقے سمن آباد میں ایک شخصیت کے گھر پر ایصالِ ثواب اجتماع  ہوا جس میں اہلِ خانہ اور عزیزواقارب نے شرکت کی اورمبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کر تے ہوئے مرحوم کے لئےدعائے مغفرت بھی کی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے تاجران کے تحت ہجویری کابینہ نزد مغلپورہ میں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجران اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نےشرکت کی ۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے تاجران  کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تاجران کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں مختلف شخصیات اور تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔نگران شورٰی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکنِ شورٰی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی مدنی تربیت فرمائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے تاجران کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن مرکز الاولیاء لاہور میں شخصیات کا مدنی حلقہ ہوا جس میں شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیااورشرکا دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وامستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔