دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت 31 دسمبر 2020ء بروز جمعرا ت رفیع کلاتھ ہاؤس ریشم گلی عارف والاپاکپتن میں مدنی حلقہ ہوا  جس میں مارکیٹ کے تاجروں نے شرکت کی ۔

مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی حیدرعلی عطاری مجلس تاجران پاکپتن اور ساہیوال زون نے شان رفاعی رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو حضرت امام احمد کبیر رفاعی رحمۃ اللہ علیہ کی غریبوں سے محبت کرنے ،زیادہ عمر والوں کی عزت کرنے اور ان کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کے متعلق آگاہ کیا نیز ان کی سیرت پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ یوم تعطیل اعتکاف اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔