دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائےتاجران کے تحت 20دسمبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس تاجران ،ریجن ذمّہ دار، زون ذمّہ داران اور اراکینِ کابینہ سمیت مدنی ماحول سے وابستہ تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے  دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد مظفر عطاری، مجلس تاجران برائےگوشت)