دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے تاجران کے تحت10دسمبر2019ء کوماڈل ٹاؤن لاہور میں محمد نعیم صادق مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع ہوا جس میں ماڈل ٹاؤن کی شخصیات نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس رابطہ برائے تاجران نے ”اصلاحِ معاشرہ “کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کودعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ اجتماع کے اختتام پر مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی گئی۔(رپورٹ: محمد سہیل عطاری، کارکردگی ذمّہ دار مجلس رابطہ برائے تاجران)