دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت کراچی کے مختلف تاجران اور فیکٹری مالکان کی عالمی مدنی مر کز فیضان مدینہ حا ضری ہوئی ۔تاجر اسلامی بھائیوں نےدعوت اسلامی کے زیر اہتما م چلنے وا لےمختلف شعبہ جاتمد نی چینل ،مجلس خدا م المسا جد،مجلس اجا رہ ،مجلس مکتبۃ المدینہ ،مجلس تراجم ،مجلس المدینۃ العلمیہ اور مجلس بیرون ملک سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کیا اوردعوت اسلامی کی ملک و بیرون ملک میں خدما ت دین سےمتعلق بھی آگا ہی حاصل کی ۔تا جر اسلامی بھائیوں نے نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطا ری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی سے بھی ملا قا ت کی۔

تا جر اسلامی بھائیوں نے دا را لمدینہ انٹر نیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ہیڈ آ فس کا بھی دو رہ کیا جہاں انہوں نے ٹر یننگ اینڈ سیشن ڈیپارٹ،نصا ب کی تیاری ،آئی ٹی شعبہ اور ایجو کیشن مینجمنٹ سمیت مختلف شعبہ جات کا وز ٹ کیا جبکہ دا ر المدینہ کے چیف ایگزیکٹیو غلام رسول عطا ری نے شرکاء کو دا رالمدینہ کی خصوصیا ت اور اغراض و مقاصد کے حوا لےسے تفصیلی بریفنگ دی ۔جسے جان کر تاجر اسلامی بھائیوں نے خو شی کا اظہار کیا۔