In order to spread the
message of inviting people towards righteousness with great yearning, Islamic
sisters carry out the Madani activities of Dawateislami in European Union
Region. Some glimpses of the religious activities carried out in European Union
Region in the month of November 2020 are as follows:
The number of Islamic
sisters associated with religious environment through individual efforts: 21
The number of Islamic
sisters who gave Dars at home: 493
The number of Islamic
sisters who listened to weekly Madani Muzakrah/Bayan is: 661
The number of Madrasatul
Madina Baalighaat : 8
The number of Islamic
sisters studied in Madrasatul Madina Baalighaat: 112
The number of weekly
Sunnah-inspiring Ijtim’aat: 81
The number of Islamic
sisters attended weekly Sunnah-inspiring Ijtim’aat : 1337
The number of Islamic
sisters who attended weekly Madani Dorah area visit: 221
The number of monthly
Division Madani Halqa: 11
The number of Islamic
sisters who attended monthly Division Madani Halqa: 214
The number of Nay’k
Am’aal booklets received: 536
Under the supervision of
Dawat-e-Islami, an online Sunnah-inspiring weekly Ijtima’ was conducted in Sweden on 13th December 2020, via Zoom. 15 Islamic sisters had the privilege of attending this
spiritual Ijtima’. The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a
Sunnah-inspiring Bayan on the topic ‘Awraad-o-Wazaaif’,
and explained the Sunnahs of saying ‘Salaam’. Moreover, she provided the
Islamic sisters with information about religious activities, encouraged them to
keep associated with the religious environment of Dawateislami and take part in
the religious activities of Dawateislami.
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام دعائے حاجات اجتماع 30 دسمبر کو ہوگا ۔ آسٹریلیا ریجن نگران
اسلامی بہن نے سڈنی اور میلبرن کی نگران اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ کیا اور دعائے حاجات کے نکات پر کلام ہوا ۔
نگران
اسلامی بہنوں کو اس بات کی ترغیب دلائی گئی کہ وہ زیادہ سے زیادہ نئی اسلامی بہنوں
کو اس میں شرکت کروائیں اور اس کی بھر پور تشہیر کریں تا کہ نئی
اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوں نیزاس اجتماع کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں روحانی
علاج کے پرچہ تقسیم کئے جاتے ہین اور 100
بار ”یا سمیع “ کا ورد بھی کروایا جاتا ہے۔
عالمی مجلس
علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن کاچائنہ کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں عالمی مجلس علاقائی
دورہ ذمہ دار اسلامی بہن کاچائنہ کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ کیا۔
عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی
بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
تربیت کی اور علاقائی دورہ کا ٹیلی فونک طریقہ سمجھایا اور اس کے ذریعے زیادہ سے
زیادہ اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کا ذہن دیا۔
یورپین یونین
ریجن کے ملک ڈنمارک میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر
اہتمام 15 دسمبر 2020 ءکو یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک (Denmark ) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا۔
مدرسۃالمدینہ
بالغات کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور
اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
ڈنمارک میں اسلامی بہنوں کے لئے بذریعہ اسکائپ مدرستہ
المدینہ بالغات کا آغاز
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ زیر اہتمام 14 دسمبر 2020 ءسے ڈنمارک (Denmark) میں اسلامی بہنوں کے لئے بذریعہ اسکائپ مدرستہ المدینہ
بالغات کا آغاز کیا گیاجس میں 5 مقامی اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا۔
مدرستہ
المدینہ بالغات میں اسلامی بہنوں کو درست مخارج کے ساتھ احسن انداز میں قراٰن پاک
کی تعلیم دی جارہی ہے۔
داخلہ لینے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن سے
رابطہ کریں۔
امریکہ کے
مختلف شہروں میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ
کے مختلف شہروں وڈلینڈ(woodland)، ہیوسٹن(Houston)اور ڈیلس(Dallas)میں بذریعہ اسکائپ
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں 5 مقامات سے کم و بیش 106 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوت اسلامی نے ”احسن اخلاق کی برکتیں“ کے موضوع پر بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اچھے اخلاق اپنانے کی ترغیب دلائی نیز دینی ماحول سے وابستہ رہنے
کے ساتھ ساتھ نیک اعمال اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیا۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو
اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ”دوزخ کے کتے“ پڑھنے یا سننے
کی ترغیب دلائی۔
اسی
سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 3 ہزار 287 اسلامی بہنوں نے رسالہ”دوزخ
کے کتے“ پڑھنے اور سننے کی سعادت حاصل کی۔
دسمبر 2020ء کے پہلے پیر شریف کوناروے کے مختلف
شہروں میں یوم قفل منایا گیا
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم
کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم
جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اسی سلسلے میں دسمبر 2020ء کے پہلے پیر شریف کوناروے کے مختلف شہروں میں یوم قفل منایا
گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!31 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 11 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی
سعادت حاصل کی۔
برمنگھم اور
مانچسٹرمیں بذریعہ انٹر نیٹ غسل میت کی تربیت لینے والی اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ کا
سلسلہ
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام نومبر 2020ء میں یوکےکے
شہربرمنگھم (Birmingham)اور مانچسٹر(Manchester) میں بذریعہ انٹر نیٹ غسل میت کی تربیت لینے والی
اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ کا سلسلہ ہوا جن میں
سے 5اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ میں کامیابی
حاصل کی۔
کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں نےنیت کی کہ وہ اللہ کی رضا کے لئے فی سبیل للہ میتوں کو غسل دیں گی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام 14 دسمبر2020ء کو یوکے کے شہر ملٹن کینس (Milton
Keynes)میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں14 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیل بریف کرتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز
عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
گزشتہ ہفتے یوکے
مانچسٹر ریجن کے مختلف علاقوں میں سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیراہتمام09 تا 15 دسمبر2020ء
تک یوکے مانچسٹر ریجن کے مختلف علاقوں مانچسٹر،
بولٹن ، روچڈیل ، بری ، اولڈہم ، ایشٹن ، وارنگٹن ، پریسٹن ، برنلے ، بلیک برن ، ایکنگٹن
(Manchester, Bolton, Rochdale, Bury,
Oldham, Ashton, Warrington, Preston, Burnley, Blackburn, Accrington )میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات اردو اور انگلش میں بذریعہ اسکائپ منعقدکئے گئے جن میں
تقریباً 808 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”اوراد و وظائف کی
برکتیں“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول
سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami