دعوت اسلامی  کی مجلس رابطہ کے زیرِ اہتمام 20 دسمبر2020ء کو یوکے کے شہر بریڈفورڈ (Bradford)میں بذریعہ اسکائپ انگلش زبان میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 8 شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”انمول ہیرے “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شخصیات اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنا وقت نیکیوں میں گزارنے ، دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن، عرب شریف، اجمیری زون ، رضوی کابینہ اور نوری کابینہ  کے 2الگ الگ ڈویژن میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیاجن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے وقف کے مسائل بیان کئے اور مدنی مشورے کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے ذمہ داران کی تربیت کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 دسمبر2020ء کو یوکے کے شہر بریڈفورڈ اور لیڈز (Leeds and Bradford)میں آن لائن مدنی حلقوں کا انعقاد كیا گیا جن میں 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”انفرادی کوشش“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے کی کابینہ ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کے مختلف شہروں میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جن میں شیفیلڈ ، ڈونکاسٹر اور روتھرہم(Sheffield, Doncaster and Rotherham) وغیرہ شامل ہیں۔

ان شہروں کی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے اپنی ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 21دسمبر 2020ء کو لندن کے علاقے چشم(Chesham) میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نےغسل و کفن کا طریقہ ، مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے بارے میں بیان کرتے ہوئے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کرنے کی ترغیب دلائی نیز یہ ذہن دیا کہ وہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق میت کو غسل دے سکیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 دسمبر 2020ء کو یورپین یونین ریجن کے ملک  ڈنمارک (Denmark) میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے بات چیت کی سنتیں و آداب بیان کیں نیز مدنی حلقے میں شریک اسلا می بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے وقت نکا لنے کی ترغیب دلائی نیز 25 دسمبر 2020ء کو ہونے والے اصلاح اعمال اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دسمبر 2020 ءکے تیسرے ہفتے یورپ کے ملک ڈنمارک (Denmark ) میں بذریعہ اسکائپ 3 مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں تقریباً 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے” حسن اخلاق کی برکتیں“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اچھے اخلاق کی برکتیں اور بد اخلاقی کے دینی اور دنیوی نقصانات کے بارے میں نکات پیش کئے نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ماہنامہ فیضان مدینہ 2021ء کی سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام  22 دسمبر 2020ء کو آسٹریا (Austria) کے شہرویانا (Vienna) میں بذریعہ فون نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیشن(One day session) میں بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوت  اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 دسمبر 2020ء کوہالینڈ( Holland )میں بذریعہ اسکائپ مقامی زبان ڈچ میں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں روتردم ( Rotterdam )، دین ہاگ ( Den Haag)اور ایمسٹرڈیم (Amsterdam)کی تقریبًا 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ڈچ زبان میں ”وقت کیسے گزاریں؟“ کےموضوع پر بیان کیا اور قراٰن وحدیث کی روشنی میں وقت گزارنے کا صحیح طریقہ کے متعلق اہم نکات پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”سونے کا انڈا“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 3 ہزار797 اسلامی بہنوں نے رسالہ”سونے کا انڈا“ پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں2020ء کو اسپین (Spain) کے ڈویژن میڈرڈ (Madrid) میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبًا 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدرستہ المدینہ بالغات کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے پاکی ناپاکی کے احکامات بیان کئے اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کی مدنی تحریک میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے  زیرِ اہتمام دسمبر2020ء کے تیسرے ہفتےاسپین (Spain) کے ڈویژن میڈرڈ (Madrid) کے کئی علاقوں میں بذریعۂ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تولیدو (Toledo)، کاسپے (Caspe) ، لوگرونیو (Logroño) ، آرجینڈا (Argenda)، میسلاتا (Mislata) اور پیترائکس (Patraix) شامل ہیں۔ان اجتماعات میں تقریباً 109 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”ہم ڈرتے کیوں نہیں؟“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔