
دعوت
اسلامی یوکےکے زیر اہتمام ٹیلیفورڈمیں
مدنی مشورہ ہوا جس میں ٹیلیفورڈ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران برمنگھم ریجن سید فضیل رضا عطاری نے دینی
کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں
کو بڑھانے کا ذہن دیا۔
ساؤتھ افریقہ میں
مسجد کی افتتاح کے موقع پر سو سے زائد غیر مسلموں کا قبول اسلام

ساؤتھ افریقہ
میں 100 سے زائد غیر مسلموں نے اسلام قبول کرلیا
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 10 دسمبر 2020ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر ورینا میں مسجد ”فیضان فاروق اعظم“کے افتتاح کے موقع پر ہفتہ
وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
افتتاحی تقریب
کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کی گئی، اس کے
بعد اردو، عربی اور افریقی زبان میں بارگاہ رسالت صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں نعت رسول پیش
کی گئی۔ اس اجتماع پاک میں مفتی عبد النبی حمیدی صاحب مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے ”مسجد کی تعمیر کی اہمیت اور
فضیلت“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو عبادت و ریاضت کے ذریعے مسجد آباد
کرنے کا ذہن دیا۔
اس پُرمسرت
لمحات میں خواتین اور بچوں سمیت 100 سے
زائد غیر مسلموں نے کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا۔اس موقع پر نگران پریٹوریا ساؤتھ افریقہ ریجن حاجی اسلم
فیضو عطاری، سماجی شخصیت ملک طارق اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

دعوت اسلامی کے زاہتمام 09 تا 15 دسمبر2020ء تک یوکے لندن ریجن کے مختلف مقامات ہیرو سڈبری ،ولزڈن گرین ،ٹوٹنگ
،ہنزلو، ایسٹ ہیم ، ایلفورڈ،والتھم سٹو ،ریڈنگ ،ووکنگ ،سلاؤ ،چیشم ، ملٹن کینس
،واٹفورڈ،ہائی وکمب ،لوٹن ،آئلسبری(Harrow,
Sudbury, Willesden Green, Tooting, Hounslow, East Ham, Ilford, Walthamstow,
Reading, Woking, Slough, Chesham, Milton Keynes, Watford, High Wycombe, Luton,
Aylesbury)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں454اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”اوراد و وظائف کی
برکتیں“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر
شرکت کرنے کی تر غیب دلائی ۔
لندن ریجن کے علاقے ٹویکینہم میں اردو زبان میں مدرسۃ المدینہ
بالغات کے درجے کا سلسلہ جاری

دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ چند دنوں سے لندن ریجن کے علاقے ٹویکینہم (Twickenham) میں اردو زبان میں درجے کا سلسلہ جاری
ہے جس میں اسلامی بہنوں کو نہ صرف قراٰن پاک تجوید کے ساتھ پڑھایا جارہا ے بلکہ
فرض علوم و اسلامی بنیادی عقائد کی تعلیم بھی دی جارہی ہے۔

دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر
اہتمام 21 دسمبر2020ء سے لندن ریجن کے
علاقے فيلتهم (Feltham)میں انگلش درجے کا
آغاز ہو رہا ہے جس میں اسلامی بہنوں کو نہ صرف قراٰنِ پاک تجوید کے ساتھ پڑھایا
جائے گا بلکہ فرض علوم و اسلامی بنیادی عقائد کی تعلیم بھی دی جائے گی۔
داخلے کی
خواہشمند اسلامی بہنیں ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ فرمالیں۔

دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام 21 دسمبر2020ء
سے لندن ریجن کے علاقے ٹوٹنگ (Tooting) میں اردو درجے کا آغاز ہو رہا ہے جس میں اسلامی بہنوں
کو نہ صرف قراٰنِ پاک تجوید کے ساتھ پڑھایا جائے گا بلکہ فرض علوم و اسلامی بنیادی
عقائد کی تعلیم بھی دی جائے گی۔
داخلے کی
خواہشمند اسلامی بہنیں ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ فرمالیں۔
یوکے کی ساؤتھ
اور ویسٹ یارکشائر کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی ساؤتھ اور ویسٹ
یارکشائر کابینہ کے شہروں شیفیلڈ، رودرہم ، ڈنکاسٹر (Sheffield, Rotherham, Doncaster ) کی علاقائی دورہ کی ڈویژن نگران اسلامی بہن کا اپنی ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہواجس میں ڈویژن نگران نے اپنے اخلاق بہتر بنانے کے
موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز دینی
کاموں میں مزید بہتر ی لانے کے حوالے سے
نکات فراہم کئے۔

دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے
شہر شیفیلڈ، رودرہم ، ڈنکاسٹر (Sheffield,
Rotherham, Doncaster )میں مدنی حلقوں کا
انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 47 اسلامی بہنوں نے شرکت ۔
مبلغات دعوت اسلامی نے نیکی کی دعوت پر سنتوں
بھرے بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک
اسلامی بہنوں کو ضروری مسائل بھی سکھائے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یوکے ویسٹ یارکشائر کابینہ کے مختلف
علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوت اسلامى کے زیر اہتمام9 تا 15 دسمبر2020ء
تک یوکے ویسٹ یارکشائر کابینہ کے علاقے اسٹاکٹن،
مڈلز برو ، لیڈز، بریڈ فورڈ ، ہیلی فیکس ، کیگلی ،نیو کاسل (Middlesbrough, Leeds, Bradford, Halifax, Keighley, Newcastle, Stockton)میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات بذریعہ اسکائپ منعقدکئے گئے جن میں کم و بیش 500 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”اوراد و وظائف کی
برکتیں“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر
شرکت کرنے کی تر غیب دلائی ۔
یوکے کے لندن
ریجن ویسٹ لندن کابینہ کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں یوکے کے لندن (London)ریجن ویسٹ لندن کابینہ کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی ڈویژن اور جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدرسۃالمدینہ بالغات کی ریجن نگران اسلامی بہن
نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور
مدرسہ کا اخلاق و کردار کیسا ہونا چاہیئے کے نکات پیش کئے نیز شعبہ کے دینی کاموں
کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔

دعوت اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام24
دسمبر2020ء سے نارتھ برمنگھم میں ایک کورس بنام ”اسلامک ہیروز “شروع ہونے جا رہا ہے جس کی مدت 3 دن ہے۔
داخلہ کی خواہش
مند اسلامی بہنیں اس ای میل پر رابطہ فرمائیں ۔
یوکے ریجن ایسٹ
لندن کابینہ میں ”اپنی نماز درست کیجیے“ کورس بذریعہ اسکائپ شروع ہونے جا رہا ہے

دعوت اسلامی کے مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
21دسمبر 2020ء سے یوکے ریجن ایسٹ لندن کابینہ میں ”اپنی نماز درست کیجیے“ کورس
بذریعہ اسکائپ شروع ہونے جا رہا ہے، کورس کی مدت 8دن ہے۔
جو
اسلامی بہنیں کورس میں شامل ہونا چاہتی ہیں وہ اپنے علاقے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
سے رابطہ فرمالیجیے۔