اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام 22دسمبر2020ءکوعرب شریف رضوی کابینہ  ڈویژن فیضان حسنین کریمین رضی اللہ عنہم میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد گیا جس میں تقریباً 12اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو اصلاحِ اعمال کے تعلق سے بیان کرتے ہوئے نیک بننے کےلئے رسالہ نیک اعمال کی اہمیت بیان کی اور عمل کی ترغیب دلائی جس پر اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں نے رسالہ نیک اعمال لینے، پڑھنے اور عمل کرنے کی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام بنگلہ دیش،  ڈھاکہ چٹاگانگ ریجن، ساؤدرن افریقہ ریجن نگران کا بنگلہ دیش کی ملک اور زون نگران ، موزمبیق کی ملک کارکردگی نگران اور نمپولا کی کابینہ نگران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں بنگلہ دیش میں ریجن مشاورت بنانے اور نمپولا میں مدنی کاموں میں بہتری لانے پر گفتگو ہوئی۔ 


دعوت اسلامی کے زیراہتمام16 تا 22 دسمبر2020ء تک  یوکے مانچسٹر ریجن کے مختلف علاقوں مانچسٹر، بولٹن ، روچڈیل، بری، اولڈہم ، ایشٹن، وارنگٹن، پریسٹن، برنلے، بلیک برن ، ایکنگٹن(Manchester, Bolton, Rochdale, Bury, Oldham, Ashton, Warrington, Preston, Burnley, Blackburn, Accrington )میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 788 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے”حسن اخلاق کی برکتیں“ کےموضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کودوسروں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنے کا ذہن دیا نیز عملی طور پر دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 16 تا 20 دسمبر  2020ء تک یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن کے مختلف علاقوں گلاسگو،ایڈنبرگ (Glasgow, Edinburgh)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش111 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے”حسن اخلاق کی برکتیں“ کےموضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کودوسروں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنے کا ذہن دیا نیز عملی طور پر دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام  16تا 22 دسمبر2020ء تک یوکے لندن ریجن میں مختلف مقامات ہیرو، سڈبری ،ولزڈن گرین ،ٹوٹنگ، ہنزلو، ایسٹ ہام، ایلفورڈ، والتھم سٹو، ریڈنگ، ووکنگ، سلاؤ ،چشم، ملٹن کینس، واٹفورڈ، ہائی وکمب، لوٹن،آئلسبری(Harrow, Sudbury, Willesden Green, Tooting, Hounslow, East Ham, Ilford, Walthamstow, Reading, Woking, Slough, Chesham, Milton Keynes, Watford, High Wycombe, Luton, Aylesbury)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 454اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے”حسن اخلاق کی برکتیں“ کےموضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کودوسروں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنے کا ذہن دیا نیز عملی طور پر دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام  21 دسمبر 2020ء کو اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! یوکےمانچسٹر( Manchester) ریجن کے علاقے ایکرنگٹن( Accrington) میں 1 نئے مدرسۃالمدینہ بالغات کا آغاز ہوا جس میں 7 اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن لیا ۔

قراٰن پاک کی تعلیم عام کرنے ،خصوصاً تجوید کے مطابق پڑھانے اور ساتھ میں اسلامی بہنوں کو فرض علوم سِکھانے کے حوالے سے اس شعبے میں مزید کوششیں جاری ہیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 دسمبر 2020ء کو گریٹر مانچسٹر(Greater Manchester) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے”حبِ جاہ“ کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز آئندہ کےلئے مدنی مذاکرہ کی کارکردگی میں بہتری لانے کا ہدف دیا اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی  کی مجلس رابطہ کے زیرِ اہتمام 20 دسمبر2020ء کو یوکے کے شہر بریڈفورڈ (Bradford)میں بذریعہ اسکائپ انگلش زبان میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 8 شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”انمول ہیرے “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شخصیات اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنا وقت نیکیوں میں گزارنے ، دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن، عرب شریف، اجمیری زون ، رضوی کابینہ اور نوری کابینہ  کے 2الگ الگ ڈویژن میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیاجن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے وقف کے مسائل بیان کئے اور مدنی مشورے کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے ذمہ داران کی تربیت کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 دسمبر2020ء کو یوکے کے شہر بریڈفورڈ اور لیڈز (Leeds and Bradford)میں آن لائن مدنی حلقوں کا انعقاد كیا گیا جن میں 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”انفرادی کوشش“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے کی کابینہ ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کے مختلف شہروں میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جن میں شیفیلڈ ، ڈونکاسٹر اور روتھرہم(Sheffield, Doncaster and Rotherham) وغیرہ شامل ہیں۔

ان شہروں کی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے اپنی ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 21دسمبر 2020ء کو لندن کے علاقے چشم(Chesham) میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نےغسل و کفن کا طریقہ ، مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے بارے میں بیان کرتے ہوئے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کرنے کی ترغیب دلائی نیز یہ ذہن دیا کہ وہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق میت کو غسل دے سکیں۔