Under the supervision of Dawat-e-Islami, an online Sunnah-inspiring Ijtima was conducted in Rotterdam (Holland) on 17th December, 2020 via Skype. Approximately 23 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual Ijtima. Kabina Responsible Islamic sister (Department for shrouding and burial) delivered a Sunnah-inspiring Bayan on the topic ‘Excellent moral conduct’, encouraged the attendees (Islamic sisters) the mindset of adopting ‘excellent moral conduct’. Moreover, she motivated them to take part in the religious activities of Dawateislami.


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیاکی دو کابینہ نیروبی اور ممباسا کابینہ میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیاجس میں 12 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے ساتھ یومِ قُفلِ مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ ماه دسمبر کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے عرب شریف کے مختلف شہروں میں یوم قفل مدینہ منایا گیا جس میں 41 اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ منایا اور کم و بیش 12اسلامی بہنوں نے ایام قفل مدینہ منائے اور رسالہ خاموش شہزادہ ” 64 “ اسلامی بہنوں نے پڑھا۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوف خدا  و عشقِ مصطفٰےﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبہ کے ساتھ شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ 63 نیک اعمال کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس نیک اعمال کے زیر اہتمام 16 دسمبر 2020ء کوعرب شریف ، ضیائی کابینہ، ڈویژن دمام میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے نیتیں کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں ہند ممبئی ریجن، تھانے زون، ممبرا کابینہ میں دو دن ممبرا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے تمام ڈویژن ذمہ داران کا اور مدنی دورہ ڈویژن سطح ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے پہلے دن مدنی دورہ (انفرادی کوشش ) کی اہمیت سمجھاتے ہوئے نیک اعمال کے سوالات کے مطابق زندگی گزارنے کے مدنی پھول پیش کئے۔ دعوت اسلامی کے ہرشعبےکومضبوط بنانے کا ذہن دیا نیز کارکردگی وقت پر بڑھانے کی ترغیب دلائی اور مزید اہداف بھی دئیے۔

مدنی مشورے کے دوسرے دن ممبرا کابینہ کے تھانے ڈویژن میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اپنی تمام مشاورت و تمام ذیلی ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا اور کابینہ نگران سے ملنے والے نکات ذیلی سطح تک شریک ذمہ داران تک پہنچاکر انہیں آٹھ مدنی کام کے تحت آئندہ کے اہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے تحت 20 دسمبر 2020ء کو برمنگھم یوکے ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے ریجن کےذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے سید فضیل رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین یونین ریجن میں مختلف دینی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

37 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

69 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

172 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

294 اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

121 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

161 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیراہتمام 18 دسمبر 2020ء کو اٹلی(Italy)میں ڈونیشن بکس کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا ۔

ڈونیشن بکس کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کے فروغ کےلئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنےاور ڈونیشن بکس کی تعداد کو بڑ ھا نے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام19 دسمبر2020ءکو اسپین کے ڈویژن بارسلونا(Barcelona) کے شہر لاسالوت ( lasalut) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 19اسلامی بہنوں شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکام بیان کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 دسمبر 2020 ء بروز اتوار سویڈن ( Sweden )میں بذریعہ زوم سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 14اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے”حسن اخلاق کی برکتیں“ کےموضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بھی دوسروں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنے کا ذہن دیا نیز عملی طور پر دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی ۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ!دسمبر 2020ء کی پہلی پیر شریف کو نارتھ امریکہ ریجن کے ممالک امریکہ اور کینیڈا کے مختلف شہروں میں یوم قفل منایا گیا جن میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!118 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 77 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگاتے ہوئے یوم قفل مدینہ اور 44 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 72 گھنٹے قفل مدینہ لگاتے ہوئے ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  امریکہ کے شہر سیکرامنٹو(Sacramento)اور یوبا سٹی(Yuba City) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیاجن میں کم و بیش 6 مقامات سے 64 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”احسن اخلاق کی برکتیں“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اچھے اخلاق اپنانے کی ترغیب دلائی اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے نیز ہر ہفتے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔