دعوت اسلامی کے زیر اہتمام25 دسمبر2020ء کو  ناروے (Norway) کے شہر اوسلو (Oslo) میں بذریعہ اسکائپ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس اصلاح اعمال پر مقرر عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”توبہ کی اہمیت“ پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو گناہوں سے توبہ کرنے کا ذہن دیا۔

کابینہ مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مذاکرہ سے دلچسپ سوالات و جوابات کئےاورنیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلاتے ہوئے اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کے اہداف بھی لئے۔