دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مورخہ 23 دسمبر 2020 ء کو امریکہ کے ڈویژن نیو یارک میں 5 مختلف مقامات کونی آئی لینڈ ایوینیو، برائٹن بیچ ایوینیو، بینسن ہرسٹ ایوینیو، اوقیانوس ایونیو، فوسٹر ایونیو (Coney Island Avenue ,Bensonhurst Avenue, Brighton Beach Avenue, Ocean Avenue, Foster Avenue) میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 114 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات اسلامی بہنوں نےسنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں سے توبہ کرنے ، نیکیوں والے اعمال کرنے، دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور نیک اعمال کا کارڈ پُر کرنے کی ترغیبات دلائیں۔