دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 4مارچ 2021ءکویوکے
اسکاٹ لینڈ (Scotland)ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اسکاٹ
لینڈ ریجن کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی نیزدینی کاموں کو احسن انداز میں
کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے، کارکردگی
فارم وقت پر دینے کا ذہن دیا ۔
یوکے لندن ریجن
میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر
اہتمام ماہ فروری 2021میں یوکے لندن(London) ریجن میں لگنے
والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:
پورے ریجن میں مدرسۃالمدینہ بالغات کے درجات کی
تعداد:35
مدرسات کی تعداد: 31
مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد :251
بذریعہ اسکائپ 2دن لگنے والے درجات کی تعداد:23
ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 132
بذریعہ اسکائپ پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 19
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد :142
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد :99
اکثر دن اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد :29
7مارچ
کویوکے لندن ریجن کے علاقے سلاؤمیں آن لائن ”واقعہ معراج کورس“ ہوگا
دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
7مارچ 2021ءکویوکے لندن ریجن کے علاقے سلاؤ(Slough)میں آن لائن ”واقعہ معراج کورس“ ہوگا جس میں ہمارے پیارےآقاﷺکے
معراج کا سفر بیان کیا جائے گا اور اس مبارک رات میں پیش آنے والے واقعات بیان
ہونگے ۔یہ کورس صرف ایک دن کا ہوگا اور اس کا دورانیہ 1گھنٹہ 30منٹ ہوگا۔
اس کورس کا
لنک حاصل کرنے کے لئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ فرمائیں :
دعوت
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 3مارچ 2021ءکویوکے لندن ریجن کے علاقے
سلاؤ(Slough) میں ”فیضان زکوۃ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 20اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں زکوۃ کا بیان ،قراٰن و حدیث کی روشنی میں
،زکوۃ کی حکمت،سونے کی زکوۃ کے علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ کیسے نکالی جائے،زکوۃ
نکالنے کا طریقہ و غیرہ معلومات فراہم کی گئیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے لندن ریجن کی شارٹ کورسز ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
لندن ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کورس
”واقعۂ معراج “کے نکات سمجھائے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے یوکے لندن ریجن میں مختلف مقامات ہیرو سڈبری
،ولزڈن گرین ،ٹوٹنگ ،ہنزلو ،ایسٹ ہام الفورڈ،والتھم سٹو ،ریڈنگ،کرالی ،وکنگ ،سلاؤ
،چیشم ، ملٹن کینس ،واٹفورڈ،ہائی وکمب ،لوٹن ،آئلسبری(Harrow Sudbury, Willesden Green, Tooting, Hounslow, East Ham, Ilford,
Walthamstow, Reading, Woking, Slough, Chesham, Milton Keynes, Watford, High
Wycombe, Luton, Aylesbury )میں
آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں 557اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”دنیا نے ہمیں کیا دیا؟“
کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو گھر درس دینے، مدنی مذا کرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے
کی ترغیب دلائی۔
یورپین یونین
ریجن کی اسلامی بہنوں کی ہفتہ وار رسالے کی مجموعی کارکردگی
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی
رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی
دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر
اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”کراماتِ
خواجہ“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی
سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 4
ہزار 958 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”کراماتِ
خواجہ“ پڑھنے اور سننے کی سعادت حاصل کی۔
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی
کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین یونین ریجن میں مختلف دینی کاموں کی
تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:
41 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
89 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
153 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
274
اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔
120 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ
درودپاک روزانہ پڑھے۔
198 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
اسلامی بہنوں کےشعبہ اصلاحِ اعمال کےتحت گزشتہ دنوں کویت فروانیہ میں بذریعہ اسکائپ اصلاح ِاعمال اجتماع کا انعقاد ہواجس میں 5اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغۂ
اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی
بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے
اپنی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ
اہتمام ملک اور بیرون ملک میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درجِ ذیل
ہے:
روزانہ نیک اعمال کا جائزے لینے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد: 116,666 ۔
روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 33,506 ۔
روزانہ آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد : 41,022 ۔
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 77,632 ۔
1200 درودپاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 60,416 ۔
313 درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 106,043 ۔
12 منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 84,024
۔
نفل روزوں کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 32,879۔
نفل روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد : 23,438 ۔
تہجد کی نماز پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 14,481 ۔
اگر
کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ
اعمال کےتحت گزشتہ دنوں مدنی ریجن عرب شریف میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں مدنی ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں
کونیک اعمال کارکردگی سےمتعلق نکات بتائےاور تقرری کے اہداف دیئے جس پر ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔
عرب شریف فاروقی کابینہ ضیائےمرشدمیں بذریعہ
اسکائپ اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد
اسلامی بہنوں کےشعبہ اصلاحِ
اعمال کے زیر اہتمام عرب شریف
فاروقی کابینہ ضیائےمرشدمیں بذریعہ اسکائپ اصلاحِ اعمال اجتماع
کا انعقاد ہوا جس میں تقریباً9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے بیان کیا
اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا
جس پر شرکا نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔
Dawateislami