دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کےعلاقے نارتھ برمنگھم ( North Birmingham)میں”رمضان کیسے گزاریں کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزہ،تراویح،اعتکاف نیز استقبال رمضان ،لیلۃ القدر کیسے پائیں جیسی اہم ترین معلومات سے بریف کیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام یوکے ویسٹ یارکشائر کابینہ کے علاقےا سٹاکٹن آن ٹیز ،مڈلز برو اور نیو کاسل (Stockton on Tees, Middlesbrough and Newcastle )میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں 10 اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے مانچسٹر ڈویژن لانگسائٹ ،چارلٹن، کرمپسل، لیونژیوم، برنیج، چیتھم ہل(Longsight, Chorlton, Crumpsall, Levenshulme, Burnage, Cheetham Hill ) میں ون ڈے سیشن بنام ”فیضانِ شبِ براءت کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 198 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس سیشن میں شعبان المعظم کی فضیلت، شب براءت کی اہمیت اور شعبان المعظم میں رمضان کی تیاری کیسے کی جائے، اس کے متعلق نکات دئیے گئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے   والسال(Walsall) میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عا ملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے گریٹر مانچسٹر(Greater Manchester) کابینہ نگران اسلامی بہن کا مانچسٹر ڈویژن کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور حسن اخلاق کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا نیز اسلامی بہنوں کو دینی کام میں بہتری لانے کےلئے اپنے اخلاق کو بہتر بنانے اور دیگر اسلامی بہنوں سے حسنِ اخلاق سے پیش آنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام یوکے  لنکشائر کابینہ میں مختلف مقامات پر ون ڈے سیشن بنام ”فیضانِ شبِ براءت کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 76 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس سیشن میں شعبان المعظم کی فضیلت، شب براءت کی اہمیت اور شعبان المعظم میں رمضان کی تیاری کیسے کی جائے، اس کے متعلق نکات دئیے گئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام مارچ2021ء میں  یوکے مانچسٹر ریجن میں 6 مقامات وارنگٹن (Warrington)، نیلسن (Nelson)، بلیکبرن (Blackburn)، اولڈہم (Oldham)، کرمپسل (Crumpsall) اور ایکرنگٹن (Accrington)پر کفن دفن اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 78 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کومیت کوغسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا، پانی کے اسراف سے بچنے اور مستعمل پانی کے مسائل بھی سکھائے نیز اس شعبےکے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے،اپنے ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے، خوف خدا وعشق مصطفیٰ ﷺ کی لازوال دولت دل میں بسا نے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر عمل کر تے ہو ئے مارچ2021ء کے آخری ہفتے یوکے مانچسٹر ریجن کی تمام کابینہ و ڈویژن میں تقریباً38 مقامات پر ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش882 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے مختلف موضوعات پرسنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مارچ 2021ء  کے آخری ہفتےاسپین کے ڈویژن لوگرونیو (Logroño) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تولیدو (Toledo)،لوگرونیو (Logroño)،اورآرجینڈہ (Argenda) علاقے شامل ہیں۔ ان اجتماعات میں کم و بیش 71 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”ظالموں کا انجام اور معاف کرنے کے فضائل“کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کی ویسٹ لندن کابینہ کے علاقوں ٹوٹنگ اور ہنسلو (Tooting and Hounslow )میں فون کے ذریعے نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں 10اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی ریجن عرب شریف  میں مارچ 2021ء میں ہونے والے ون ڈے سیشن اور ہفتہ وار اجتماعات کی کارکردگی درج ذیل ہے:

بذریعہ نیٹ ہونے والے ون ڈے سیشن کی تعداد:11

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:13

شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 233

جن میں معاف کرنے کے فضائل موضوع پر بیان و دعا کا بھی سلسلہ ہوا ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں آسٹریا (Austria) کے شہر(Vienna) میں بذریعہ فون نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہواجس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیشن میں بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔