10 رجب المرجب, 1446 ہجری
یوکے ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کے مختلف علاقوں میں”کورس رمضان کیسے
گزاریں؟“ کا انعقاد
Sat, 10 Apr , 2021
3 years ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ساؤتھ برمنگھم ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کے مختلف علاقوں میں اسلامی بہنوں کے لئے”کورس
رمضان کیسے گزاریں؟“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 176 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں اسلامی بہنوں کو روزے کے احکام و
مسائل، تراویح، لیلۃ القدر کے فضائل اور اعتکاف کرنے کے مدنی پھول بتائے گئے نیز اذکار و دعائیں بھی سکھائی گئیں۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات دیتے ہوئے اپنی تجوید درست کرنے کے
لئے مدرسۃ المدینہ میں داخلے کی نیتیں کیں۔