دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات کوونٹری، نارتھ برمنگھم، ایسٹ برمنگھم، سینٹرل برمنگھم، ساؤتھ برمنگھم، بلیک کنٹری،روسٹر، سینڈول،اسٹوک، والسال، پیٹر برو، ناٹنگھم ، برٹن، لیسٹر(Coventry, North Birmingham, East Birmingham, South Birmingham, Central Birmingham, Black Coventry, Worcester, Sandwell, Stoke, Peterborough, Nottingham, Burton, Leicester) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 1ہزار 170اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامى نے ”تلاوت قراٰن اور مسلمان“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بریڈفورڈ ریجن کے علاقوں نیوکاسل اسٹاکٹن آن ٹیز اور مڈلز برو (New Castle, Stockton on Tees, Middlesbrough )میں بذریعہ اسکائپ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ  ہفتے یوکے مانچسٹر ریجن کی تمام کابینہ و ڈویژن میں تقریباً38 مقامات پر بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش822 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامى نے ”تلاوت قراٰن اور مسلمان“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے لنکشائر( Lancashire )کابینہ میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” جنت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت کی اقسام، جنت کی نعمتیں اور قراٰن و حدیث کی روشنی میں جنت کی اقسام بتائیں نیز اس کے ساتھ ساتھ صدقہ کرنے کے فضائل اور صحابیات و صالحات کے صدقہ کرنے کے واقعات بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کےلئے ڈونیشنز دینے کا ذہن دیا۔


شعبہ  بین الاقوامی امور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن، ملک یوگینڈا، کانو میں نگران کابینہ شاہد منظور عطاری نے1 ماہ کے اعتکاف کے شرکا کو مدنی پھول دیتے ہوئے رمضان المبارک میں زیادہ عبادت کرنے اور قرآن پاک سیکھنے کی ترغیب دلائی۔ ماہ رمضان کے بعد اپنے اپنے ذیلی حلقوں میں مدرستہ المدینہ بالغان پڑھانے کا بھی ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنو ں سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ اور نارتھ امریکہ میں بذریعہ انٹر نیٹ  مدنی مشورہ منعقدہوا جن میں سینٹرل ساؤتھ امریکہ ، نارتھ امریکہ ریجن نگران ، یورپین یونین ,بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ماتحت اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے ، فیضانِ زکوٰۃ کورس میں شرکت کرنے اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کاٹیسٹ دینے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز ڈونیشن کارکردگی میں بہتریلانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکے   اسکاٹ لینڈ ریجن میں گلاسگو اور ایڈنبرگ میں اجتماعات کاانعقادہوا جن میں 163 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے قراٰن پاک پڑھنے کی فضیلت کےموضوعات پر بیانات کئے اوراجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کر نے، علم دین حاصل کرنے ،رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ تعلیم و  شعبہ رابطہ کے تحت گزشتہ دنوں ممبئی ریجن حیدر آباد پونے زون میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہو ا جس میں 56  اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے اجتماع میں زکوٰة کے موضوع پربیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کاتعارف پیش کرتے ہوئے اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو  دینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ دنوں یوکے بیلکبرن ڈویژن میں اصلاحِ اعمال اجتماع کاانعقادہوا جس میں 11اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذیلی نگران اسلامی بہن نے تلاوت کی فضیلت کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک میں کثرت سے تلاوتِ قراٰن کرنے کا ذہن دیتے ہوئے نیک اعمال رسالے کا تعارف بھی کروایا اور جائزہ کرتے ہوئے روزانہ اس کے خانے فِل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن  کابینہ وڈویژن میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقادہواجن میں 223اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے ’’ تلاوت قرآن اور مسلمان ‘‘ کے موضوعات پر بیانات کرتے ہوئے اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن پاک کی تلاوت کرنے کا ذہن دیااور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کر نے، علم دین حاصل کرنے رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ  روحانی علاج کے تحت اپریل 2021ء مانچسٹر ریجن کے علاقے بلیکبرن میں لگنے والے بستہ کی کارکردگی درج ذیل ہے:

تعویذات کی تعداد: 44

وظائف کی تعداد:12


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے علاقہ ہنسلومیں بذریعہ کال نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے 4 مقامی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔