دعوت اسلامی کے زیر  اہتمام اپریل 2021ء کے تیسرے ہفتے سویڈن (Sweden )میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 18اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح پر مقرر شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے”خاتون جنترضی اللہ عنہاکی شان عظمت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو خاتون جنت حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا کی سیرت و کردار کے نمایاں اوصاف کے ساتھ ساتھ سخاوت کے واقعات بیان کئے نیز اسلامی بہنوں کو سیرت خاتون جنت رضی اللہ عنھاکو اپنی زندگیوں میں اپنانے اور ان کی پیروی کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یورپین یونین ریجن کے ملک ہالینڈ ( Holland) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں روٹرڈیم (Rotterdam) ،دین ہاگ (Den Haag ) اور ایمسٹرڈیم(Amsterdam) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  اپریل 2021ءکے دوسرے ہفتے ہالینڈ ( Holland) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں روٹرڈیم (Rotterdam) ،دین ہاگ (Den Haag ) اور ایمسٹرڈیم(Amsterdam) کی کم وبیش 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رمضان کے روزے اور تلاوت قراٰن مجید کے فضائل بیان کئے نیز ماہِ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادات کرنے، رسالہ نیک اعمال کے مطابق اپنے شب و روز گزرانے اور راہ ِخدا میں خرچ کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی( Itlay) میں شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں 8 ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیزاپنے شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے اور سالانہ ڈونیشن کے لئے اپنی کوشش تیز کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی( Itlay) کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں 6 ڈویژن کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے زیادہ سے زیادہ انفرادی کوشش کرنے اور ماہانہ دینی حلقے کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین ریجن کے ملک اٹلی(Italy) کی ڈویژن میلان (Milan) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں ہفتہ وار سنتوں بھر ے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے”خاتون جنترضی اللہ عنہاکی شان عظمت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آپ کی سیرت پر عمل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے شرعی پردہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ  ہفتے یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں گلاسگو اور ایڈنبرگ ( Glasgow and Edinburgh)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم بیش 172 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”خاتون جنترضی اللہ عنہاکی شان عظمت“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو آپ کی سیرت پر عمل کرنے کا ذہن بھی دیا ۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15تا 19 اپریل2021ءتک آئر لینڈ (Ireland)ریجن میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 41 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”خاتون جنترضی اللہ عنہاکی شان عظمت“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کر کے علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام14 تا 19  اپریل2021ء تک یوکے لندن (London)ریجن کی تمام کابینہ وڈویژن میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 558اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”خاتون جنترضی اللہ عنہاکی شان عظمت“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو آپ کی سیرت پر عمل کرنے کا ذہن بھی دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے برمنگھم(Birmingham) ریجن میں 34 مقامات پر ”فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس“ کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کورس میں اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک کی برکتوں کو حاصل کرنے کےلئے 20 دن میں مکمل قراٰن پاک سننے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔ اس کورس کا روازانہ کا دورانیہ 1 گھنٹہ 30 منٹ ہے۔

کورس میں روزانہ ڈیڑھ پارے کی تلاوت سننے کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات، صراط الجنان سے متفرق سورتوں کا تعارف اور رمضان المبارک میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعائیں وغیرہ سیکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے مانچسٹر (Manchester)ریجن میں 11 مقامات پر ”فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس“ کا سلسلہ جاری ہے جن میں کم و بیش328 اسلامی بہنیں شرکت کر رہی ہیں۔

اس کورس میں اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک کی برکتوں کو حاصل کرنے کےلئے 20 دن میں مکمل قراٰن پاک سننے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔ اس کورس کا روازانہ کا دورانیہ 1 گھنٹہ 30 منٹ ہے۔

کورس میں روزانہ ڈیڑھ پارے کی تلاوت سننے کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات، صراط الجنان سے متفرق سورتوں کا تعارف اور رمضان المبارک میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعائیں وغیرہ سیکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔