یوکے مانچسٹر
ریجن کی تمام کابینہ و ڈویژن میں تقریباً38 مقامات پر ہفتہ وار سنتو ں بھرے
اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ ہفتے یوکے مانچسٹر ریجن کی تمام کابینہ و ڈویژن
میں تقریباً38 مقامات پر ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں
کم و بیش802 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”خاتون جنترضی اللہ عنہا کی شان
عظمت“ کے موضوع پر بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو سیرت فاطمہ رضی اللہ عنہ پر عمل کرنے کا
ذہن بھی دیا، آخر میں اجتماعی دعا بھی کی
گئی۔
نیو یارک میں
5 مختلف مقامات پر بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے ڈویژن نیو یارک میں 5 مختلف مقامات کونی
آئی لینڈ، برائٹن بیچ، فوسٹر ایوینیو، اوقیانوس ایونیو، نیو جرسی(Coney Island, Foster Avenue, Ocean Avenue, Brighton Beach, New Jersey) پر بذریعہ اسکائپ
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیاجن میں کم و بیش 122 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
اسلامی بہنوں نے”تلاوت قراٰن اور مسلمان“ کے موضوع پر بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رمضان
المبارک میں زیادہ سے زیادہ تلاوتِ قراٰنِ
پاک کرنے کا ذہن دیا نیز زکوٰة، فطرہ، مدنی عطیات اور صدقات دعوت اسلامی کو دینے کی
ترغیب دلائی۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ”کام کی باتیں“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (امریکہ +کینیڈا)کی
تقریباً941 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”کام کی باتیں“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل
کی۔
کینیڈا کے شہر
مونٹریال میں مقامی زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا
کے شہر مونٹریال میں مقامی زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے ”رمضان کے فضائل “
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رمضان میں گناہوں سے بچنے کی ترغیب دلائی نیز عاملاتِ نیک اعمال بننےکا ذہن دیا۔
کینیڈا کے
مختلف شہروں میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے کینیڈا کے
مختلف شہروں برامپٹن ، تھورن کلف، کیلگری
اور مونٹریال میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
گیا جن میں کم و بیش 132اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ” خاتون جنت کی شان و عظمت“ کے موضوع پر بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ان کی محبت وعظمت دل میں بسانے اور ان کے رستے
پر چلنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں ہالینڈ( Holland) کے شہر روٹرڈیم ( Rotterdam )میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 7 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر ذمہ دار اسلامی
بہن نے” فیضان رمضان“ کے موضوع
پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو اس با برکت مہینے کا احترام کرنے اور گناہوں سے بچتے ہوئے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت عبادات اور نیک کام میں صرف کرنے کی ترغیب دلائی ۔
اٹلی کی دو
مختلف ڈویژن بریشیا اور برکسن میں بذریعہ اسکائپ نیکی کی دعوت کا سلسلہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 22اور 23اپریل 2021ء کو اٹلی کی
دو مختلف ڈویژن بریشیا(Brescia) اور برکسن ( Brixen)میں بذریعہ
اسکائپ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں
تقریبًا 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
شعبہ علاقائی دورہ پر مقرر یورپین یونین ریجن نگران
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور اپنی
اپنی ڈویژن میں نیکی کی دعوت کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی ۔
آخر میں
اسلامی بہنوں نے بذریعہ کال مقامی اسلامی
بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیشن میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی
کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین یونین ریجن میں مختلف دینی کاموں کی
تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:
395 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
89
اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
201 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
376
اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔
115 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ
درودپاک روزانہ پڑھے۔
233اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا
یورپین یونین
ریجن کی اسلامی بہنوں کی ہفتہ وار رسالے کی مجموعی کارکردگی
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ”کام کی باتیں“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی
سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 3 ہزار840
اسلامی بہنوں نے رسالہ ”کام کی باتیں“
پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل کی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام اٹلی( Itlay) کی 7 ڈویژن میں22 مقامات پر ”فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس“ کا سلسلہ جاری ہے جن میں کم و
بیش378 اسلامی بہنیں شرکت کر رہی ہیں ۔
اس کورس میں اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک کی
برکتوں کو حاصل کرنے کےلئے 20 دن میں مکمل قراٰن پاک سننے کی سعادت حاصل ہو رہی
ہے۔ اس کورس کا روازانہ کا دورانیہ 1 گھنٹہ 30 منٹ ہے۔
کورس میں روزانہ ڈیڑھ پارے کی تلاوت سننے کے
ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات، صراط الجنان سے متفرق سورتوں کا تعارف اور رمضان المبارک
میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعائیں وغیرہ سیکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 23 اپریل2021ء
کو آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں بذریعہ
اسکائپ ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 10 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
شعبہ رابطہ برائے شخصيات کی ذمہ دار اسلامی بہن
نے ”فیضان رمضان“کے موضوع پر بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی
روشنی میں رمضان المبارک کی فضیلت و اہمیت بیان کی۔
بعد میں شعبہ شارٹ کورسز پر مقرر ذمہ دار اسلامی
بہن نے ”تراویح سنت مؤکدہ ہے“ کے موضوع پر اہم نکات پیش کئے۔
سینٹرل
افریقہ ریجن، ملک نائیجیریا، کانو میں نگران کابینہ محمد ندیم عطاری نے ذیلی ذمہ
داران کا مشورہ
شعبہ بین
الاقوامی امور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام
28 اپریل 2021ء بروز بدھ سینٹرل افریقہ ریجن، ملک نائیجیریا، کانو میں
نگران کابینہ محمد ندیم عطاری نے ذیلی ذمہ داران کا مشورہ لیا جس میں ہفتہ وار
اجتماع شروع کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔ اس موقع پر شرکاء کو نیکی کی دعوت دینے
کے طریقہ اور اجتماع کے حوالے سے مدنی پھول دئیے گئے۔
Dawateislami