دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکےکے شہر ایسٹ برمنگھم(East Birmingham) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 46 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال کرنے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیراہتمام پاکستان، ہند اور بنگلہ دیش میں قراٰن کریم تقسیم کرنے کے لئے مختلف ممالک میں رقم جمع کی جارہی ہیں۔

اسی سلسلے میں يوکے بریڈفورڈ(Bradford)ریجن کی کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر میں ابھی تک3ہزار743 قراٰن کریم کی رقم جمع کرائی گئی ہے ۔ 


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام ماہِ رمضان1442ھ میں یوکے لندن(London)ریجن میں 14 مقامات پر”ذوقِ تلاوت قراٰن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 171اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورسز میں شریک اسلامی بہنوں نے کورس کوبہت سراہا اور 13 نئی اسلامی بہنوں نے مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلے کی نیتیں بھی پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن ویسٹ لندن(West London)کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز ہفتہ وار اجتماعات منعقد ہونے کی صورت میں اس کے ضروری نکات اور دَرپیش مسائل کےحل بھی ارشاد فرمائے نیز نئے فارم فِل کرنے کا طریقہ بھی بتایا۔


دعوتِ اسلامی کے  زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بریڈفورڈ ریجن کی کابینہ ساؤ تھ اور ویسٹ یارکشائر(South and West Yorkshire )میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں 3 ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ساؤ تھ اور ویسٹ یارکشائر کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے نکات پیش کئے ۔


مَزارَاتِ اَولیَاء کی حِکایات

(مؤلف: ابو رجب محمد آصف عطاری مدنی)

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورےرسالے کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل رسالےکی کئی بار پروف ریڈنگ

50 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2012ء سے اب تک5مختلف ایڈیشنز میں تقریباً50 ہزار500کی تعداد میں پرنٹ ہو چکاہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



بین الاقوامی امور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 14 مئی 2021ء  کو سینٹرل افریقہ ریجن، یوگینڈا کے شہر ایگانگا میں 1 ماہ اعتکاف کے اختتام پر مدنی قافلوں کا سلسلہ ہوا جس میں معتکف و دیگر اسلامی بھائیوں نے عید الفطر پرریجن نگران محمد ندیم عطاری و نگران کابینہ منظور عطاری کے ہمراہ 3 دن کے مدنی قافلوں میں سفر کیا۔(رپورٹ: محمد ندیم عطاری ریجن ذمہ دار)

برطانیہ گورنمنٹ کی جانب سے دعوت اسلامی کے ذمہ داران کو کرونا وبائی امراض کے دوران شاندار فلاحی خدمات پیش کرنے پر سات  تعریفی لیٹر پیش کئے گئے ہیں۔

برطانیہ حکومت کی جانب سے تعریفی لیٹر پیش کئے جانے والے ذمہ داران کے نام:

افتخار عطاری (شعبہ تعلیم)، غلام فرید عطاری (شعبہ ایف جی آر ایف)، وسیم عطاری (شعبہ ایف جی آر ایف)، عتیق عطاری (شعبہ کفن دفن)، عبدالحنان عطاری (شعبہ کفن دفن)، منیب شاہ عطاری(شعبہ کفن دفن)، علی طلحہ عطاری (شعبہ کفن دفن)


سوڈان کے شہر خرطوم میں نگران سینٹرل ایشیاء افریقن عرب ریجنز نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ علمائے کرام شیخ مصطفےٰ احمد اردیب التجانی مالکی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ، شیخ مختار احمد آدم مالکی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور بزنس مین محمد عرفان سے ملاقات کی۔

نگران سینٹرل ایشیاء افریقن عرب ریجنز نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریف کیا اور سوڈان میں دعوت اسلامی کی دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کی جس پر ان شخصیات نے دینی و فلاحی کاموں کو سراہا اور اپنے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی اور آخر میں دعا بھی کرائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہند دہلی ریجن ،جموں زون کے شہر مہنڈر میں فیضانِ تلاوتِ قرآن کورس کا انعقاد ہوا جس میں مدرستہ المدینہ بالغات کی تقریباً 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں تلاوتِ قرآن پاک سنانے کے ساتھ ساتھ قرآنی واقعات سنانے، سورتوں کا تعارف کروانےاور مختلف دعائیں سکھانے کا سلسلہ ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ہند دہلی ریجن مرادآباد زون میں آٹھ دن پر مشتمل فیضان ِایمانیات کورس کاانعقاد ہوا جس میں مرادآباد زون کی مختلف کابینہ کی مدرسۃ اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔ اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی عقائد و اصلاح ِاعمال کے حوالے سے دینی معلومات فراہم کیں اور اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دے کر ہر کابینہ میں اس کورس کا آغاز کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


In weekly Madani Muzakirah, Ameer Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ encourages people to read a Madani booklet and also blesses the readers and listeners with Dua’s. Kaakardagi (performance) of the fortunate people reading and listening to the booklet is also presented in the court of Ameer Ahl-e-Sunnatدَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ.

Last week, Ameer Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ motivated people to read or listen to the booklet, ‘72 Sayings of Sayyiduna Aliعنہ رَضِىَ الـلّٰـهُ’.

In this connection, 3879 Islamic sisters from European Union Region had the privilege of reading or listening to the booklet, ‘72 Sayings of Sayyiduna Aliعنہ رَضِىَ الـلّٰـهُ’.