دعوتِ اسلامی کےتحت 27 مئی 2021 ءکو بنگلہ دیش کے شہر چٹاگونگ فینی زون میں آن لائن کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 5اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام 25،26،27مئی 2021 ء کو  ہند دہلی ریجن مرادآباد زون کے شہر رامپور میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں تقریباً 47 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت ِاسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اسلامی بہنوں کو گناہوں سے بچنے،رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے اور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی آخرت کو بہتر بنانے اور ہر ماہ رسالہ جمع کروانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ علاقائی دورہ کے تحت گزشتہ دنوں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں بیرون ملک کی تمام ریجن کی علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبہ کی کارکردگی تیار کرنے کا طریقہ سمجھاتے ہوئے شعبہ کے دینی کام کو بڑھانے کے حوالےسے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے وابستہ رہنے، غیر مسلم خواتین کو مسلمان کرنے ،نیو مسلم کی تربیت کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور دینی کام کرنے کے اہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام27 مئی2021ء سے یورپین یونین ریجن کے ملک فرانس میں 7دن پر مشتمل ”فیضانِ ایمانیات کورس“کا سلسلہ جاری ہے جس میں کم و بیش 22 اسلامی بہنوں شرکت کررہی ہیں۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کوعقائد اور ہمارے پیارے آقا ﷺکی سیرت کے واقعات ، صحابہ کرام علیھم الرضوان کے عشق رسول ﷺپر مبنی واقعات، شرعی اصطلاحات نیز اس کے علاوہ نیک بننے کے طریقے پر عمل کرنے کی اہمیت و فضائل وغیرہ سیکھنےکا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام30 مئی2021ء کو  ڈنمارک (Denmark) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 22 سلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے”وقتِ نزع“ کے موضوع پر بیان کیااور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو ہر وقت اپنی آخرت کو یاد رکھنے اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔

شعبہ علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے غسل میت و کفن کاٹنے کا طریقہ کے بارے میں بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کی ترغیب دلاتے ہوئے ذہن دیا کے وہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق میت کو غسل دے سکیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام29 مئی2021ء کو  یورپ کے ملک ڈنمارک (Denmark) میں بذریعہ اسکائپ مقامی زبان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے مقامی زبان ڈینش میں”ایک زمانہ ایسا آئے گا “کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آخرت کی تیاری کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام28 مئی2021ء کو  آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ شب و روز للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”وقت کی قدر“کے موضوع پر بیان کیا اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں وقت کی اہمیت بیان کی نیزاپنے وقت کو نیک اعمال میں گزارنے کا ذہن دیا۔

فقہ میں شعبہ شارٹ کورسز پر مقرر ذمہ دار اسلامی بہن نے جن کا وضونہ رہتا ہوان کے لئے 9 احکام کے موضوع پر نکات پیش کئے۔c


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام27 مئی2021ء کو اسپین کے ڈویژن بادالونا (Badalona) کے علاقے سانتا کلوما (Santa Coloma) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح پر مقرر کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یکم جون2021ء سے یورپین یونین ریجن کے ملک سویڈن( Sweden) میں”فیضان تجوید و نماز کورس “ کا آغازہونے جارہا ہے۔

اس کورس میں اسلامی بہنوں کو و ضو ، غسل کا طریقہ ، نماز کے مسائل ، نماز کے اذکار تجوید کے ساتھ مدنی قاعدہ اور دیگر اہم شرعی مسائل وغیرہ سیکھنے کا موقع مل سکے گا۔ اس کورس کی مدت ایک ماہ ہے۔

داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں متعلقہ ذمہ داراسلامی بہنوں سے جلد رابطہ کریں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مئی 2021ء کے آخری ہفتے   بیلجیم( Belgium) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹورپ (Antwerp) اور برسلز ( Brussel) کی کم و بیش 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”خانہ کعبہ کی عظمت “کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس کے حوالے سے حکایات اور برکتیں بیان کیں نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام27 مئی2021ء کو   ہالینڈ (Holland) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں دین ہاگ (Den Haag)،روٹرڈیم (Rotterdam )اور ایمسٹرڈیم( Amsterdam) کی کم وبیش 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”فیضان امام بخاری رحمۃ اللہ علیہکے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آپ رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت مبارک اور ذوق عبادت کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز صحیح بخاری شریف کی بارگاہ رسالت میں مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے صحیح بخاری شریف کو پڑھنے سننے اور اس کا ختم کرنے کی ترغیب دلائی۔