Under the supervision of Dawat-e-Islami, a weekly Sunnah-inspiring Ijtima’ was held in Thorncliffe, Canada in local language in previous days. Approximately, 14 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual Ijtima’.

The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspiring Bayan on the topic ‘qualities of Madinah’, provided the attendees (Islamic sisters) the information about the religious activities of Dawat-e-Islami and motivated them to keep associated with the religious environment of Dawat-e-Islami, attend the weekly Ijtima’ regularly, take admission in Madrasa tul Madinah Balighaat and participate in the religious activities practically.


Under the supervision of Dawat-e-Islami, weekly Sunnah-inspiring Ijtima’at were held in different cities of Canada in previous days. The cities included Thorncliffe, Brampton, Montreal and Calgary. 77 Islamic sisters had the privilege of attending these spiritual Ijtima’at.

The female preachers of Dawat-e-Islami delivered Bayans on the topic ‘qualities of Madinah’, explained the attendees [Islamic sisters] the importance of Madinah’s status in light of the Quranic verses and Ahadith. Moreover, she described them the accounts of the pious predecessors’ love for Madinah and gave them the mindset of keeping associated with the religious environment of Dawat-e-Islami.


Under the supervision of Dawat-e-Islami, a weekly Sunnah-inspiring Ijtima’ was held in Montreal, Canada in local language in previous days. 12 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual Ijtima’.

The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspiring Bayan on the topic ‘lie’ and motivated the attendees [Islamic sisters] to abstain from inner diseases and keep associated with the religious environment of Dawat-e-Islami.


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اینڈ ویسٹ یارکشائر کے علاقوں(Heckmondwike, Ravensthorpe, Westtown, Batley, Savile town, Witikerbatley, Bradford, Leeds, Halifax, Keighley, Newcastle, Stockton and Middlesbrough ) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 684 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”مدینے کی خصوصیات “کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰنی آیات اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں مدینے پاک کے مقام و مرتبہ کی اہمیت بیان کی نیز بزرگان دین کی مدینہ پاک سے محبت کے واقعات بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا ۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ جون2021ء کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے یوکے کی بریڈفورڈ ریجن میں یوم قفل منایا گیا جس میں الحمدللہ عزوجل! 55اسلامی بہنو نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور31 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25گھنٹے کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی جبکہ 3 اسلامی بہنوں نے ایامِ قفلِ مدینہ منایا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بریڈفورڈ ریجن(Bradford) میں مدرسۃالمدينہ بالغات کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن کا اپنی ڈویژن مشاورت کے ساتھ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں چار ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور تفتیش کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز اسلامی بہنوں نے جومدنی عطیات پیش کئے ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ اس مدنی مشورے میں مدرسوں کے حوالے سے دیگر معاملات پر بھی کلام ہوا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 28 جون2021ء سے یوکے برمنگھم ریجن ساؤتھ برمنگھم(South Birmingham) میں ” فیضان ایمانیات کورس“ ہونے جارہا ہے جس کی مدت 5 دن ہے۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو عقائد ِتوحید و نبوت، الله پاک کے صفات اور اس کے علاوہ بہت ساری معلومات فراہم کی جائے گی۔

داخلہ کی خواہشمند اسلامی بہنیں ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کریں۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 16 تا 20 جون 2021ء تک یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں گلاسگو اور ایڈنبرگ (Glasgow and Edinburgh) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 77 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”نرمی کیسے بَرتی جائے؟“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو اپنے اندر نرمی پیدا کرنے اور حسنِ اخلاق سے پیش آنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کر کے علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  21 جون2021ء کو یوکے کے شہر نارتھ برمنگھم (North Birmingham) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 25 جون2021ء کو یوکے برمنگھم ریجن کوونٹری(Coventry) میں کورس بنام ”سوشل میڈیا کا استعمال“ ہونے جا رہا ہے جس کی مدت1 دن اور وقت صبح 10 بجے ہے۔

اس کورس میں سوشل میڈیا کا استعمال کیسےکیا جائے، اس کے مثبت و منفی پہلو اور آخرت کی تیاری کا ذہن اس کے علاوہ اور بھی ضروری معلومات بتائے جائیں گے۔

داخلہ کی خواہش مند اسلامی بہنیں ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کریں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے علاقے چشم اور سلاؤ(Chesham and Slough) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 33اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اورتربیتی اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو کفن پہنانے کے حوالے سے شرعی معلومات فراہم کیں نیز مستعمل پانی اوراسراف سے بچنے کے متعلق بھی اہم نکات پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16تا 20 جون2021ء تک آئر لینڈ ریجن  میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”نرمی کیسے بَرتی جائے؟“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو اپنے اندر نرمی پیدا کرنے اور حسنِ اخلاق سے پیش آنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کر کے علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔