یوکے بریڈفورڈ ریجن کے علاقے مڈلز برو میں بذریعہ اسکائپ محفل نعت كا انعقاد
دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بریڈفورڈ ریجن کے علاقے مڈلز برو(Middlesbrough) میں بذریعہ اسکائپ محفل نعت كا انعقاد كيا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے ”ایمان کی حفاظت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز دینی کاموں میں میں حصہ لینے کا ذ ہن دیا
۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام25
جون2021ء کو آئر لینڈ (Ireland) ریجن5 دن پر مشتمل کورس بنام” فیضان ایمانیات“
کا اختتام ہوا جس میں 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں اسلامی بہنوں کوعقائداور پیارے آقاﷺ
کی سیرت کے واقعات، صحا بہ اکرام علیھم الرضوان اجمعین کے عشق رسولﷺ پر مبنی واقعات، شرعی اصطلاحات نیز اس کے
علاوہ رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کی اہمیت
و فضائل وغیرہ جیسی معلومات فراہم کی گئیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں آئر لینڈ (Ireland)ریجن میں انگلش
زبان میں ”کفن دفن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو کفن دفن کے متعلق
معلومات اور میّت کو غسل دینے نیز کفن پہنا نے کا طریقہ سکھایا گیا ۔ اس موقع پر اسلامی
بہنوں نے تاثرات بھی دیتے ہوئے کہا
کہ اس کورس میں کفن دفن کا مکمل طریقہ سکھایا گیا اور کورس بہت اچھا رہا ۔ اسلامی بہنوں نے مزید کورسز کے لئے اچھی اچھی نیتیں
بھی کیں۔
یوکے برمنگھم
ریجن ویسٹ مڈلینڈز کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز کابینہ(West Midlands)میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 5 ڈویژن سے ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور شعبے سے متعلق علاقے میں ہونے والےدینی
کاموں کو مزید بہتر بنانے، مسائل کو حل کرنے، مزید اسلامی بہنوں کو تربیت دیکر تیار
کرنے اور کورسز کروانے کا ذہن دیا گیا تاکہ اس شعبے کے تحت کام کو مزید مضبوط کیا
جاسکے۔
یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر
کے علاقوں میں اجتماعات
دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر
کے علاقوں( Doncaster, Rotherham, Heckmondwike,
Ravensthorpe, Westtown, Batley, Savile town, Whitaker Batley, Bradford, Leeds,
Halifax, Keighley, Newcastle, Stockton and Middlesbrough )میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 777 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامى نے ”نرمی پیدا کیجیئے“کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات
کرتے ہوئے اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو حُسنِ اخلاق اپنانے اور اپنے اندر
نرمی پیدا کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی
کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
22
جون 202۱ ء کو ساؤدرن ریجن میں ریجن نگران اسلامی
بہن نے موریشس کی ملک نگران کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں موریشس میں فیضان شریعت کورس شروع کرنے پر بات
چیت کا سلسلہ ہوا مزید اس موقع پر دینی کاموں میں مضبوطی لانے کا ذہن بھی دیا ۔
شعبہ
علاقائی دورہ للبنات دعوت اسلامی کےزیراہتمام
22جون 2021ء کو جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ اسکائپ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 3 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
دعوت اسلامی
کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام حبلی زون کہ بلگام کابینہ اؤر
گلبرگہ کابینہ میں کفن دفن 5دن کا تربیتی
کورس منعقد کیا گیا۔
شعبہ کفن
دفن للبنات دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام حبلی زون تمام کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبہ کفن دفن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام ممبئی ریجن، ناگپور زون میں
دو مقامات پر اصلاح اعمال تربیتی اجتماع منعقد ہوئے جن میں تقریباً 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
Dawateislami