12 رجب المرجب, 1446 ہجری
یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر
کے علاقوں میں اجتماعات
Mon, 28 Jun , 2021
3 years ago
دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر
کے علاقوں( Doncaster, Rotherham, Heckmondwike,
Ravensthorpe, Westtown, Batley, Savile town, Whitaker Batley, Bradford, Leeds,
Halifax, Keighley, Newcastle, Stockton and Middlesbrough )میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 777 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامى نے ”نرمی پیدا کیجیئے“کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات
کرتے ہوئے اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو حُسنِ اخلاق اپنانے اور اپنے اندر
نرمی پیدا کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی
کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔