دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام یوکے لندن ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ علاقائی دورہ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام یوکے لندن( London) ریجن میں ماہ اکتوبر 2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے:

ذیلی حلقوں میں ہونے والی نیکی کی دعوت کی تعداد: 22

اکثر علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 125

ماہ میں 1 یا 2 بار نیکی کی دعوت دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 9

تقسیم کئے جانے والے کتب و رسائل کی تعداد: 100

انفرادی کوشش سے اپنے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2


دعوت اسلامی کے  شعبہ محفل نعت کے زیر اہتمام یوکے لندن ریجن میں ماہ اکتوبر 2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے:

گزشتہ ماہ ہونے والی محافل نعت کی تعداد: 40

انفرادی کو شش سے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2

انفرادی کوشش سے اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے والی اسلامی بہن کی تعداد: 1

تقسیم کئے جانے والے کتب و رسائل کی تعداد: 175

دینی ماحول سے منسلک ہونے والی شخصیات: 2

ڈویژن سطح پر منعقد ہونے والے دینی حلقوں کی تعداد: 3


       دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے شہر انچن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 7اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے”غوثِ پاک رضی اللہ عنہ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو غوث پاک کی عبادات وریاضت اور غوث پاک کی بے شمار شان وعظمت کے بارے میں بتایا نیز دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


       دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 نومبر2021ءکوفاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے کمھے اور ساؤتھ کوریا کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں مبلغات معلمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے اتفاق واتحاد کی اہمیت پہ کلام کیا اوربالمشافہ سنتوں بھرے اجتماع کے لئے دن اور وقت طے کیا نیز انفرادی دینی کام مضبوط کر کے وقت پر کارکردگی دینے اور نیکی کی دعوت کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ شب و روز (ا سلامی بہنیں) کے زیر اہتمام مجلس بین الاقوامی امور کی رکن شب و روزذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیاجس میں یوکے، یورپین یونین، ہند، ساؤتھ افریقہ،کوریا اور آسٹریلیا کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں پاک انتظامی کابینہ کی طرف سے ملنے والا بیان ” خبر گیری“پڑھ کے سنایا گیا۔ ماہنامہ فیضان مدینہ سے چند مدنی پھول بھی سنائے گئے۔اجتماعات کے بارے میں بتایا گیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کیا گیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے گئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام   عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ زوم لنک مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے فرمایا کہ ہمیں ہر برادری اور ہر زبان والوں میں دعوت اسلامی کا دینی کام وہاں کے عرف وعادات کا لحاظ رکھتے ہوئے حکمت عملی کے ساتھ کرنا ہے ۔ہر زبان میں سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کرنے ہیں تاحال کئی زبانوں میں سنتوں بھرے اجتماعات ہورہے ہیں مزید عربی زبان میں عنقریب سنتوں بھرے اجتماعات شروع کرنے کی کوشش جاری ہے۔مدنی مشورے میں دیگر مسائل پر بھی کلام ہوا اور باہمی مشاورت سے اس کا حل نکالا گیا ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت20نومبر2021ءبروزہفتہ نائجیریا کےشہرکانو میں جلوسِ غوثیہ کااہتمام کیاگیاجس میں عاشقانِ غوثِ اعظم نےکثیر تعداد میں شرکت کی جن میں علمائےکرام اورشخصیات سمیت دعوتِ اسلامی کےذمہ داران بھی شامل تھے۔

اس جلوسِ غوثیہ میں بالخصوص ہیڈ آف طریقہ قادریہ ویسٹ افریقہ شیخ قریب اللہ ناصر قادری، پریزیڈنٹ آف نائجیریا، گورنر آف کانو، ایمیر آف کانواورایمیر آف بچی بھی موجودتھے۔ (رپورٹ:محمد ندیم عطاری ریجن سینٹرل افریقہ ذمہ سوشل میڈیا و مدنی چینل،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج  ( اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام یورپین یونین ریجن کی اسپین کابینہ اور اٹلی کابینہ کی بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بالمشافہ دہرائی اجتماع ہوا جس میں بین الاقوامی سطح کی شعبہ روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نے آن لائن شامل ہوکر اسلامی بہنوں کو ڈائری کے نکات کی دہرائی کروائی اور اپڈیٹس دیں نیز احساس ذمہ داری اور اطاعت کے ساتھ تعاون کرنے، بستے کی ذمہ داری سر انجام دینے اور شعبے کے ساتھ مخلص رہنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں سویڈن( Sweden) میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کا فالواپ لیتے ہوئے تربیت کی نیز ٹیلی تھون کے نکات سمجھائے اور ہدف پورا کرنے کے لئے بھر پور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نومبر  2021ء کے پہلے ہفتے سویڈن (Sweden )میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 14 اسلامی بہنو ں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے ”سادات کرام کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو بزرگانِ دین کے سادات کرام سے حسن سلوک کے واقعات بیان کئے نیز اسلامی بہنوں کو سادات کرام کا ادب اور ان سے اچھے طریقے سے پیش آنے کا ذہن دیا۔


اکتوبر 2021ء میں دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں) ، ربیع الاول میں محافل نعت و دینی حلقوں کے تحت یورپین یونین ریجن میں ہونے والے دینی کاموں کی مجموعی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

یورپین یونین ریجن میں51 علاقوں میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا۔

ہونے والے علاقائی دوروں کی تعداد: 149

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 180

ماہانہ دینی حلقوں کی تعداد :7

ماہانہ دینی حلقوں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 96

ماہِ اکتوبر 2021ءمیں اٹلی کابینہ کی کارکردگی سرفہرست ہے۔

اٹلی میں علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:131

دینی حلقوں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 66

ربیع الاول میں محافل نعت : 185

محافلِ نعت میں تقسیم ہونے والے رسائل کی تعداد: 1ہزار31

تقسیم ہونے والے ڈونیشن بکس کی تعداد: 66