24 نومبر کو فیضانِ مدینہ اٹلی میں اجتماع ہوگا، مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری بیان فرمائیں گے
اٹلی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں 24 نومبر 2021ء بروز بدھ سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا جائے گا
جس میں ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا حاجی
عبدالحبیب عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی خصوصی بیان فرمائیں گے۔
اجتماع کا آغاز عشاء کی نماز کے بعد ہوگا، فیضانِ
مدینہ مسجد اٹلی میں عشاء کی جماعت 7 بجے
ادا کی جاتی ہے۔
فیضانِ مدینہ کا مکمل ایڈریس: Faizan e madina Via
papini 8/f Bologna , Italy
نیکی
کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی بہنوں کے اکتوبر 2021ء میں نارتھ امریکہ میں ہونے والے دینی
کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
اس
ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:5
روزانہ
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:179
اسلامی
بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد : 30
ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 228
تعداد
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات:58
ان
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:931
ہفتہ
وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 267
ہفتہ
وار علاقائی دورہ (شرکا علاقائی دورہ کی تعداد
):51
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے/سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:606
وصول
ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:223
کینیڈا
کے شہروں مونٹریال اور کیلگری میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہر
مونٹریال اور کیلگری میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ” سادات کرام کے فضائل“ کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو سنتوں پر عمل کرنے اورسادات و بزرگوں کا ادب کرنے کی
ترغیب دلائی۔
کینیڈا
کے شہربرامپٹن کے ذیلی حلقے میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہربرامپٹن ( Brampton) کے ذیلی حلقے میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”علم کے فضائل“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو علم دین سیکھ کر خود بھی عمل کر نے اور دوسروں تک پہنچانے کی ترغیب دلائی۔
نیکی
کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی بہنوں کے اکتوبر 2021ء میں یوکے میں ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ
فرمائیں:
اس
ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:248
روزانہ
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:813
ہفتہ
وار امیراہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کا
مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 1ہزار719
اسلامی
بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد : 304
ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1ہزار937
تعداد
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات: 185
ان
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 5ہزار 459
ہفتہ
وار علاقائی دورہ
(شرکامدنی دورہ کی تعداد ):429
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد : 17ہزار607
وصول
ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:1ہزار595
شعبہ
محبتیں بڑھاؤ کے زیر اہتمام ہونے والے
دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
ماہ
اکتوبر2021ء میں دعوت اسلامی کے شعبہ محبتیں بڑھاؤ کے زیر اہتمام یوکے کی اسکاٹ لینڈ،
لندن اور مانچسٹرریجنز کی ذمہ داراسلامی بہنوں کی جانب سے31 ایسی اسلامی بہنوں سے رابطہ کیا گیا جو پہلے رابطے میں تھیں مگر کچھ عرصے سے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے دور تھیں۔ ان میں سے22 اسلامی بہنوں نے
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی۔7 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں
شرکت کی سعادت حاصل کی۔ 8اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ میں پڑھا/
پڑھوایا، 6 اسلامی بہنوں نے شارٹ کورس کیا/ کروایا، 12 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار
رسالہ پڑھا اور3 اسلامی بہنوں نےنیک اعمال کا رسالہ جمع کروایا۔
دعوت
اسلامی کا دینی کام دنیا بھر میں جاری و ساری ہے اور روز بہ روز ترقی کی طرف گامزن
ہے ۔دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں سے ایک شعبہ” شب و روز (News Department) “ بھی ہے ۔
اس
شعبے میں مختلف ممالک سے مختلف دینی کاموں کی مدنی خبریں موصول ہوتی ہیں جو دعوت
اسلامی کی ویب سائٹ شب و روز پر اپلوڈ ہوتی
ہیں ہے۔
اکتوبر
2021ء میں یوکے ریجن کےمختلف ممالک سے
ملنے والی مدنی خبروں کی تعداد66 ہے۔ان
ممالک میں لندن ، برمنگھم ، مانچسٹر ، بریڈ فورڈ ، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ شامل ہیں ۔
یوکےمیں
بذریعہ انٹر نیٹ غسل میت کی تربیت لینے والی اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ کا سلسلہ
دعوت اسلامی
کے شعبہ کفن دفن (اسلامی
بہنیں) کے زیر اہتمام اکتوبر 2021ء میں یوکےمیں بذریعہ انٹر نیٹ غسل میت
کی تربیت لینے والی اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ کا سلسلہ رہا جس میں برمنگھم ریجن سے 4اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ
میں کامیابی حاصل کی۔ کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں نےنیت کی کہ وہ اللہ کی رضا
کے لئے فی سبیل للہ میتوں کو غسل دیں گی۔
دین
ِاسلام نے جہاں مردوں کے لئے زندگی گزارنے کے اصول بتائے ہیں ویسے ہی عورتوں کے
لئے بھی رہنما اصول قائم کر رکھے ہیں۔ دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں اسلامی بھائیوں
کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کی بھی دینی و معاشرتی تربیت کی جاتی ہے۔
گزشتہ
ہفتے جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا
عطاری مدنی
مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عاشقان رسول کو رسالہ ”امیر اہل سنت سے
عورتوں کے بارے میں سوالات“پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی تھی۔
اسی
سلسلے میں یوکے ریجن کی تقریبًا 17 ہزار 741 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”امیر اہل سنت سے عورتوں کے بارے میں
سوالات“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔
اسی طرح امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے رسالہ”کس کس کو عیب بتاسکتے ہیں“پڑھنے
یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔
اسی
سلسلے میں یوکے ریجن کی تقریبًا 14 ہزار 404 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”کس کس کو عیب بتاسکتے ہیں“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے
ریجن میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہ اکتوبر 2021ء کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:
اس
ماہ ہونے والے کورسز کی تعداد: 19
مقامی
مدرسات کے ذریعے لگنے والے درجوں کی تعداد: 14
کورسز
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 401
پہلی
بار کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 60
ہفتہ
وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 239
مدرسۃ
المدینہ
(اسلامی بہنوں کےلئے) میں پڑھنے کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:
47
یوکے
لندن ریجن کے ولزڈن گرین ڈویژن میں 4دن پر مشتمل ”شمائل مصطفیٰﷺکورس “کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے ولزڈن گرین ڈویژن میں 4دن پر
مشتمل ”شمائل مصطفیٰﷺکورس “کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 32اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں حضور اکرمﷺکی پیدائش مبارکہ سے لیکر
وفات ظاہری تک حیات طیبہ کے حالات ،حسن و جمال کی باتیں ،خصائص و کمالات کے بارے میں بیان کے ساتھ ساتھ امت پر حقوق مصطفیٰﷺکے بارے میں
مدنی پھول دیئے گئے۔
یوکے
ریجن میں 14مختلف مقامات پر ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام لندن یوکے ریجن میں 14مختلف مقامات پر ہفتہ وارسنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 500اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami