ساؤتھ
افریقہ کے مختلف علاقوں میں ٹیلی تھون کے حوالے سے مدنی مشوروں کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام اکتوبر2021ء میں ساؤتھ افریقہ کے مختلف علاقوں میں ٹیلی تھون
کے حوالے سے مدنی مشوروں کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں ٹیلی تھون کے نکات کو وضاحت کے ساتھ بیان کیا گیا اور اسلامی بہنوں کو زیادہ
سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب اور اجتماع اہداف کے ساتھ ساتھ ذاتی اہداف دیئے۔
ساؤتھ
افریقہ ویلکم کابینہ میں شعبہ اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال(اسلامی
بہنیں )کے
زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ ویلکم کابینہ میں شعبہ اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز مدنی مذاکرے کی کارکردگی میں اضافہ
کرنے اور نیک اعمال کے رسالہ تقسیم کرنے
کا ذہن دیا گیا۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے پولکوانے میں محفل نعت کا
انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”عشق مصطفیٰ ﷺ“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کے دِلوں
میں مزید عشق مصطفیٰ ﷺ کو اجاگر کیا ۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ
افریقہ کے علاقے پولکوانے میں اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ کی
تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کے حوالے
سے نکات فراہم کئے اور مدنی مشورے میں شرکت کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اہداف
دیتے ہوئے دینی کاموں میں مزید مضبوطی لانے کا ذہن دیا ۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ
افریقہ کے علاقے جوہانسبرگ میں اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران کی اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو
دینی کام کے حوالے سے نکات فراہم کرتے ہوئے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ٹیلی
تھون کے حوالے سے اہداف پیش کرتے ہوئے مزید دینی کاموں میں مضبوطی لانے کی ترغیب دلائی ۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ میں 3دن پر مشتمل”احکامِ وراثت
کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 23اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث سے وصیت ووراثت کے مختصر اہم
احکام اور اہمیت نیز وراثت کی تقسیم کرنے میں پائی جانے والی غفلتوں اور خرابیوں
کا بیان وغیرہ سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی( Itlay) کی ڈویژن میلان(Milan) میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن مشاورت و علاقہ سطح کی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ٹیلی تھون کی
کارکردگی بڑھانے کے لئے اہم نکات پر کلام کیانیز ہر ماہ دینی حلقہ لگانے اور سب
ذمہ داراسلامی بہنوں کی شرکت کو یقینی بنانے کا ذہن دیا۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 13 نومبر 2021ء
کو بلجیئم کے شہر انٹورپن( Antwerpen) میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا
جس میں کم و بیش 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈونیشن
بکس پر مقرر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے”دیدارِ مصطفیٰ ﷺ“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو
اس حوالے سے اہم نکات پیش کئے اور اس کے
فضائل بیان کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے
اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام یورپین ریجن کے ملک بلجیئم ( Belgium) میں گزشتہ دنوں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کی کارکردگی کا فالواپ لیتے ہوئے تربیت کی نیز ٹیلی
تھون کے لئے خوب خوب کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ(اسلامی
بہنیں)
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بیلجیم کے شہر( Brussels and Antwerpen )میں بذریعہ
انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی
بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے کی دعوت دی۔
اسپین
کی ڈویژن ویلنسیا کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ میں مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسپین کی
ڈویژن ویلنسیا (Valanceya )کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ میں مدنی مشورہ ہواجس میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے کاکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں کو بہتر سے بہتر کیسے
بنایا جائے اس بارے میں نکات پیش کئے نیز نیو اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے لئے کس طرح
تیار کیا جائے اس پر کلام کیا۔
یوکے
برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم
ریجن ویسٹ مڈلینڈز کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور نرمی کے ساتھ دینی کاموں کو بڑھانے، رابطے میں رہتے ہوئے تعزیت، عیادت اور
حال و احوال سے با خبر رہنے کا ذہن دیا نیز ماہانہ کارکردگی کو بہتر بنانے کی ترغیب
دلائی۔