میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 01 اپریل 2021ء بروز جمعرات خیبر پختونخواہ ، تخت بھائی پریس کلب میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے  شرکت کی۔

رکن مجلس لاہور ریجن ذمہ دار عثمان عطاری اور دیگر ذمہ داران نے وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر جان عالم، سابق صدر پریس کلب ہدایت اللہ مہمند اور دیگر صحافیوں سے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پرذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے صحافیوں کو لاہور فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پرانہوں نے جلد وزٹ کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری ، کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)