میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 02 اپریل 2021 ء بروز جمعہ سندھ نواب شاہ زون کے پریس کلب اور دیگر نجی چینلز کے دفاتر میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

رکن نواب شاہ زون محمد زوار عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مختلف صحافیوں اور نجی چینلز کے نمائندگان سے ملاقات کی۔ نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کےمختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور دعوتِ اسلامی کی دینی و سماجی سرگرمیوں سے آگاہ کیا آخر میں مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتب تحفے میں بھی دیں۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)