20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عباس پور آزادکشمیرمیں دارالعلوم حنفیہ رضویہ
کے مفتی محمد حسین چشتی سے ملاقات
Tue, 12 Apr , 2022
2 years ago
دعوتِ اسلامی کے تحت 10 اپریل 2022ء بروز اتور
شعبہ اوقات الصلوٰۃ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے عباس
پور آزادکشمیرمیں جامع مسجد و دارالعلوم حنفیہ رضویہ کے مفتی محمد حسین چشتی دامت برکاتہم العالیہ سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات نگرانِ شعبہ استاذالتوقیت مولانا وسیم
احمد عطاری مدنی نے انہیں شعبہ اوقات الصلوٰۃ کی دینی خدمات کے حوالے سے بتاتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا جس پر مفتی صاحب بہت خوش ہوئے
اور دعوتِ اسلامی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ اوقات الصلوٰۃ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)