حضرت میراں حسین زنجانی کے مزار کے احاطے میں ٹیراڈیک لائیو مدنی مذاکرہ اجتماع کا اہتمام
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی
مذاکرہ کے تحت 31 دسمبر2019 ء بروز منگل نیوائیر
نائٹ کے موقع پر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں خصوصی مدنی مذاکرے کا اہتمام کیا گیا جسے دنیا
بھر میں مدنی چینل کے ذریعے براہِ راست نشر کیا گیا، عاشقانِ رسول نےمختلف مقامات پر جمع ہو کر دیکھنے کا اہتمام
بھی کیا۔ اسی سلسلے میں لاہور میں حضرت میراں حسین زنجانی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار کے
احاطے میں ٹیراڈیک لائیو مدنی مذاکرہ اجتماع
کا اہتمام کیا گیا جس میں نگرانِ زون،
نگران کابینہ و ریجن مدنی مذاکرہ ذمہ دار اور دیگر علاقے کے عاشقان ِرسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی سعادت حاصل کی اور امیرِاہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے علم و حکمت بھرے نکات سے فیض یاب ہوئے۔ (طیب عطاری، لاہور ریجن مدنی مذاکرہ ذمہ دار)