دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 ماڑی پور کابینہ، کوئٹہ زون اور ہاکس بے میں یومِ دعوتِ اسلامی کے موقع سنتوں  بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 150 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے جن میں امیرِ اہل سنّت دامت برکاتہم العالیہ کی 40 سالہ جدوجہد دعوت اسلامی کی کاوشوں اور FGRF کے متعلق بتایا نیزوہ اسلامی بہنیں جو پہلے دینی کام کرتی تھیں اَب نہیں کرتی انہیں دوبارہ دینی کاموں کی طرف آنے کا ذہن دیا۔ ساتھ ہی اسلامی بہنوں کو گھر درس دینے،مدنی مذاکرہ دیکھنےاور اصلاح اعمال کے رسالہ کو پُر کرنے کی ترغیب دلائی ۔