رکن شوری حاجی محمدعقیل عطاری مدنی کا میمن گوٹھ ملیر کابینہ میں ڈونیشن سیل کا افتتاح
شعبہ ائمہ
مساجد دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24 اپریل 2021 ء بروزہفتہ کراچی ریجن ، بن قاسم زون ، میمن گوٹھ ملیر کابینہ میں ڈونیشن سیل کا افتتاح ہوا جہاں رکن شوری حاجی محمدعقیل عطاری مدنی نے نگران شعبہ
ائمہ مساجد حافظ محمد فیضان عطاری مدنی ،کراچی ریجن کے ذمہ دارحافظ محمد وقار مدنی اور ناظم
اعلی شہر یارعطاری کے ہمراہ میمن گوٹھ ملیر کابینہ میں ڈونیشن سیل کاافتتاح
فرمایا ۔
رکن شوری
حاجی محمدعقیل عطاری مدنی نے شرکاء کو راہ خدا میں خرچ کرنے اور اپنی و دیگر متعلقین سے رابطہ کرکے ان کی زکوۃو عطیات دعوتِ اسلامی کو جمع
کروانےکی ترغیب دلائی ۔
دوسری جانب
علی عطاری کے گھر ان کے نانان جان کے انتقال ہوجانے پر تعزیت کیلئے حاضری دی۔ دعوت
اسلامی کی مرکز ی مجلس شوری کے رکن حاجی محمدعقیل عطاری مدنی نےعلی عطاری بھائی اور جملہ سوگوران سے تعزیتفرمائی اور شرکا کو صبر کی تلقین فرماکر خوب ایصال
ثواب کرنے کی ترغیب دلائی نیزدعائے مغفرت میں ائمہ مساجد کی طرف سے کئے گئے ایصال ثواب بھی مرحوم کو ایصال کیاگیا ۔(رپورٹ: محمدعابد
عطاری مدنی)