19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
برمنگھم یوکے میں مدرسۃ المدینہ کے زون سطح کے ذمہ داران
کا اجلاس منعقد ہوا۔دورانِ اجلاس برطانیہ میں مدارس المدینہ کی نئی شاخیں
کھولنے اور پہلے سے موجود مدارس میں مزید بہتری
لانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگرانِ شاذلی زون سید فضیل رضا عطاری نے اجلاس
میں خصوصی شرکت کی اور شرکا کو مدنی پھول عطا فرمائے۔