21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ ائمہ
مساجد دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 اپریل
2021 ء بروز جمعۃالمبارک کراچی کی لانڈھی کابینہ میں دینی کاموں کا سلسلہ ہوا جس میں نگران ائمہ مساجد حافظ محمد فیضان عطاری مدنی ،کراچی ریجن کے ذمہ دارحافظ محمد
وقار مدنی ، لانڈھی کابینہ میں ناظم اعلی نعمان مدنی عطاری و عبدالمتین عطاری و
دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن شوری
حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے جامع مسجد ہارون میں ائمہ کرام کے درمیان بیان فرمایا۔ بعد نماز عصر جامع مسجد مہرالنساء کے پاس شخصیت کے گھر میں افطار اجتماع و مدنی حلقہ کا سلسلہ ہوا۔ جامع مسجد موسی کلیم
اللہ
میں نماز مغرب کی ادائیگی کے بعدایک شخصیت کے گھر میں مدنی حلقہ ہوا۔